(1)اِنفرادی کوشش: نئی نئی اسلامی بہنوں پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے اِنھےںمدنی ماحول سے مُنْسلک کیجئے، مُعَلِّمَہ، مُبَلّغَہ اور مُدَرِّسَہ بنا کر دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام بڑھایئے۔وہ اسلامی بہنیں جو پہلے آتی تھیں گراب نہیں آتیں،بالخصوص اُن پر اِنفرادی کوشش کر کے اُنہیں مَدَنی ماحول سے دوبارہ وابَستہ کیجئے۔ شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت ،با نی دعوت ِاسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَ امَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ارشاد فرماتے ہیں :دعوتِ اسلامی کا 99 فےصد مدنی کام انفِرادی کوشش سے ممکن ہے ۔
(2)گھر درس:گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سنت دینے یا سُننے کی ترکیب فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ)۔ (درسِ فیضانِ سُنّت کا طریقہ فیضانِ سُنّت تخریج شُدہ جلد اوّل میں مُلاحظہ فرمایئے)
(3)کیسٹ بیان/مدنی مذاکرہ:ہر اسلامی بہن روزانہ اِنفرادی طور پریاتمام گھر والوں کو (جن میں نا محرم نہ ہوں) جمع کرکے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرات نیز''مکتبۃ المدینہ'' سے جاری ہونے والے دِیگرمبلغین کے سنتوں بھرے بیانات ضرور سُنیں۔ہفتہ وار اجتماع اور تربیتی حلقے میں ماہانہ ، مدرَسۃ المدینہ(بالِغات) میں ہفتہ واراور جامعۃ ُالمدینہ میں روزانہ'' کیسٹ اجتماع ''کیجئے ۔(روزانہ سنّتوں بھرا بیان یا مَدَنی مذاکرے کی کم از کم ایک کیسٹ سُننے والوں سے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بے انتہا خوش ہوتے ہیں)
(4)مَدْ رَسۃُ الْمَدِ ینہ بالِغات :فی ذَیلی حلقہ کم از کم ایک مدرسۃ المدینہ (بالِغات) کا اہتمام کیجئے۔مدرسۃُ المد ینہ میں پڑھنے والیوں کا ہَدَف : کم از کم 12اسلامی بہنیں،(دورانیہ زیادہ سے زیادہ1گھنٹہ 12 مِنَٹ) صبح 8:00 تااذانِ عصر تک کسی بھی وقت(با پردہ جگہ میں ) ترکیب کی جا سکتی ہے۔ دُرُست قرآنِ پاک پڑھنا سکھانے کے ساتھ ساتھ غُسل، وُضُو،نماز، سُنّتیں، دُعائیں نیز عورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ زبانی نہیں بلکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتاب ''اسلامی بہنوں کی نماز'' سے د یکھ دیکھ کر سکھایئے۔مدرسۃ المدینہ (بالغات )ـ''مدنی پھولوں ''کے مطابق لگایئے ۔
(5) ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتِماع: ہفتے کا کوئی ایک دِن مقرر کر کے ذیلی حلقہ،حلقہ ،عَلاقہ یاشہرسطح پر با پردہ جگہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اِجتماع کیجئے۔ دن اور وقت مخصوص رکھئے ۔شریک ہونے والیوں کا ہَدَ ف :فی ذیلی حلقہ کم از کم12(دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے )ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع'' مَدَنی پھولوں'' کے مطابِق کیجئے۔اسلامی بہنوں کو مائیک ،میگا فون ، سی ڈی پلیئراوراِیکو ساؤنڈ وغیرہ اِستِعمال کرنے کی اجازت نہیں۔
(6)علاقائی دورہ : ہفتے کا کوئی ایک دن مقرَّر کر کے جگہ بدل بدل کر''مدنی دَورہ‘‘کے ذریعے نیکی کی دعوت کی سعادت حاصِل کیجئے۔ کم از کم7 اسلامی بہنیں( جن میں کم از کم ایک بڑی عمر والی ضَرور ہوں) اپنے ذیلی حلقے یا حلقے کے اَطراف میں (پردے کی احتیاط کے ساتھ) گھر گھر جاکر 30مِنَٹ'' علاقائی دورہ ‘‘ کی ترکیب بنائیں۔اس کے بعدمقرَّرہ وقت وجگہ پرمَدَنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقۂ کار کے مطابق ’’مدنی دورے‘‘ کا اجتماع کیجئے (دورانیہ63 منٹ) اِسلامی بہنیں اپنے تمام ترمَدَنی کاموں سے فارِغ ہو کراذانِ مغرب سے پہلے پہلے اپنے گھر پہنچ جائیں ۔
(7) ہفتہ وار رسالہ مطالعہ ہدف: ہر ہر منسلک ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرے ہر ہفتے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے دئیے گئے رسالے کا مطالعہ جتنی تعداد میں کیا جائے وہ تعداد کے مطابق کارکردگی دینے کی کوشش ہوتی ہے۔ بولتا رسالہ audio rasail بھی سنا جاسکتا ہے ۔ ادارتی شعبہ جات سے منسلک اسلامی بہنیں اپنی کارکردگی اپنے ادارے میں جمع کروائیں ، انفرادی کوشش msg، میل ، اعلانات کے ذریعے ذمہ داران و عوام میں ہفتہ وار رسالے کی دھوم دھام کی جائے ، مطالعے کے ہدف میں ملے رسالے کو خوب تقسیم کیا جائے ، تعلیمی اداروں ، شعبۂ تعلیم و رابطہ کے درس و دینی حلقوں میں ہفتہ وار رسالہ پڑھ کر سنا یا جائے، امیر اہل سنت دامت بر کاتہم العالیہ مدنی مذاکرہ 1358 میں فرماتے ہیں ! صرف کارکردگی دینے کا ذہن نہ بنائیں بلکہ اللہ پاک کی رضا کے لئے پڑھا جائے ۔ (تفصیلی معلومات کے لئے رسالہ" اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کام" کا مطالعہ کیجئے)
(8)مَد َنی ا نعامات:امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے کا بہترین نُسخہ ہے۔لہٰذا وقت مقرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے (یعنی مَدَنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا) رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی ابتدائی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنی ذِمّہ دارہ اسلامی بہن کو جمع کروادیجئے نیز مکتبۃ المدینہ کاشائِع کردہ کتاب''جنت کے طلب گاروں کے لئے مَدَنی گلدستہ''کے ذریعے دِیگر اسلامی بہنوں کو بھی'' مَدَنی انعامات'' پر عَمَل کرنے کی ترغیب دِلایئے۔ ہر اِسلامی بہن یہ کوشش کرے کہ وہ عطار ؔ کی اَجمیری ، بغدادی ، مکّی اورمَدَنی بیٹی بننے کا شَرَف پاسکے۔اِنفرادی کوشش کرنے والے ''مدنی اِنعام'' پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ نیک اعمال کے کم از کم 26رسائل تقسیم کر کے اگلے ماہ وُصول کرنے کی بھی کوشش کیجئے۔ہَدَف فی ذیلی حلقہ: کم از کم 12 رسائل ۔