شعبہ اسلامی بہنیں

فنانس ڈیپارٹمنٹ

muharram-two

فنانس ڈیپارٹمنٹ

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ !دعوت اسلامی دین متین کی خدمت کرنے کیلئے 108سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کر رہی ہے۔ اسلامی بہنوں کی عالمی مجلس مشاورت کے تحت 38شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا سلسلہ جاری ہے ان 38شعبہ جات میں سے ایک شعبہ مجلس مالیات اسلامی بہنیں ہے۔ دعوت اسلامی کے کثیر شعبہ جات کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے چندہ/ڈونیشن جمع کیا جاتاہے۔ ذمہ داران اور منسلک اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے چندہ/ڈونیشن جمع کرتی رہتی ہیں۔ چندہ /ڈونیشن شرعی اصولوں کے مطابق جمع ہو اس کیلئے مجلس مالیات اسلامی بہنیں چندہ /ڈونیشن جمع کرنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ چندہ/ڈونیشن جمع کرنے کی شرعی اورتنظیمی احتیاطوں کا ٹیسٹ بھی لیتی ہے ۔ٹیسٹ دینے والی اسلامی بہنوں کو باقاعدہ رزلٹ بھی دیاجاتاہے ۔ چونکہ دنیا تیزی سے جدت کی طرف جارہی ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے تحت ڈونیشن جمع کرنے کیلئے باقاعدہ موبائل ایپلیکیشن ای رسید کے نام سے تیارکی گئی ہے ای رسید کے ذریعے موبائل پر ڈونیشن دینے والی اسلامی بہن کی رسید بنائی جاتی ہے جس میں باقاعدہ لکھا جاتاہے کہ یہ ڈونیشن کس مدیعنی عنوان کے تحت دیا گیا ہے۔جن اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کیلئے مینول رسید بکس جاری کی جاتی ہیں ان کو باقاعدہ رسید بکس کے سافٹ ویئر میں انٹر کیاجاتاہے۔ وقتاًفوقتاً مجلس مالیات اسلامی بہنیں کے تحت مختلف شخصیات اسلامی بہنوں سے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف اور اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ڈونیشن کی ملاقاتیں بھی کی جاتی ہیں۔

PDF