اسلامی بہنوں کی مجلس کورسزوقتاًفوقتاً ملک وبیرونِ ملک اسلامی بہنوں کومختصر کورسز (Short Courses)کرواتی ہے۔یہ کورسز غیر رہائشی ہوتے ہیں اوران کا دورانیہ روزانہ کم وبیش دوگھنٹے ہوتاہے۔ان کی مدت مختلف ہوتی ہے مثلاً 12 دن ،30 دن ،92 دن وغیرہ۔ ان کورسزکے مقاصدمیں مختلف شعبوں کی اسلامی بہنوں کومدنی ماحول کے قریب لانا اورفرض علوم حاصل کرنے کا جذبہ بیدارکرنا ہے۔ اس کام کو جو مجلس منظم کرتی ہے اسے مجلس کورسز کہتے ہیں۔