شعبہ اسلامی بہنیں

جامعتہ المدینہ گرلز

muharram-two

جامعتہ المدینہ گرلز

”علم “زندگی کا باعث اور جہالت موت کا سبب بلکہ خود موت ہے ۔”علم“ کا نفع ہرمخلوق کو پہنچتا ہے۔ اسی لیے زمین و آسمان میں بسنے والی ہر مخلوق عالِم کے لیے استغفار کرتی ہے ۔” علم “ کے بغیر دنیا و آخرت میں کوئی کمال حاصل نہیں کیا جاسکتا اسی لیے کامیابی کا دارو مدار ”علم“ کو قرار دیا گیا ہے۔ چونکہ عالِم لوگوں کے عقائد و اعمال کی اصلاح کا سبب بنتا ہے اور گناہوں اور گمراہی کی ایمان لیواموجوں سے نہ صرف خود بچتا ہے بلکہ لوگوں کو بھی بچا لیتا ہے۔علم دین و علمائے کرام کی اسی اہمیت کےپیشِ نظر دعوت اسلامی کے زیر انتظام مجلس جامعات المدینہ للبنات بھی قائم ہے ۔ اِن جامعاتُ المدینہ میں زیر تعلیم طالبات کو نہ صرف دِینی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ بلکہ ان کی اَخْلاقی اور رُوحانی تَرْبِیَت کا بھی خوب خوب اہتمام کیا جاتا ہے ۔