ملنساری اور خندہ پیشانی کے ساتھ نئی اسلامی بہنوں سے ملاقات کر کے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کی برکتیں بتا کر مدنی ماحول سے وابستہ کرنا اور پُرانی اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کی ترغیب دلانا انفرادی کوششش کہلاتا ہے۔
انفرادی کوشش ہمارے 8 مدنی کاموںکا ہی حصہ ہے لہٰذا انفرادی کوشش کو اپنی زندگی جزولا یُنْفَقْ بنا لیجئے ویسے یہ ہمارے نیک اعمال میں شامل ہے کہ! “کیا آج آپ نے (کم از کم ) 2 اسلامی بہنوں کو انفرادی کوشش کے ذریعے نیک اعمال، سنتوں بھرے اجتماع اور دیگر مدنی کاموں کی ترغیب دلائی؟”