اللہ تبارک وتعالیٰ کی عطا سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بحر جودوسخا اور شیخ طریقت امیر اھلسنت کی رات دن دینی کاموں کی کوششوں سے سجے گلشن دعوت ِاسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ مجلس قراءت و مسائل ٹیسٹ مجلس بھی ہے۔
الحمدللہ دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں جو کوئی تدریس کا خواھشمند ھو اسکے لئے باقاعدہ ٹیسٹ و انٹرویو کا نظام قائم ھے اس سلسلے میں دعوت اسلامی کی طرف سے ایک مجلس کا قیام ھوا جس کا نام ٹیسٹ مجلس ھے ، ٹیسٹ مجلس کے ذریعے ملک و بیرون ملک ایسے افراد جو قرآنِ کریم پڑھانے ، مسائل شرعیہ سمجھانے کے خواہشمند ھیں انکے لئے ٹیسٹ کی ترکیب کی جاتی ھے جس میں شرعی و تنظیمی طریقہ کار کے مطابق انکی تعلیمی و اخلاقی قابلیت و اھلیت کی جانچ کی جاتی ھے ، اس میں قاعدہ و ناظرہ قرآن ، حفظ القرآن، کفن دفن ۔فرض علوم مسائل ٹیسٹ اور شارٹ کورسز کے مختلف نصاب کے ٹیسٹ لینے کی ترکیب بالمشافہ و بذریعہ اسکائپ بنائی جاتی ھے ۔
ٹیسٹ مجلس میں اردو زبان کے ساتھ انگلش، بنگلہ زبان میں بھی ٹیسٹ لئے جاتے ہیں قرآن پاک کی تلاوت میں ھونے والی اغلاط لحن جلی و لحن خفی سے بچتے ہوئے، درست ادائیگی و مخارج کے ساتھ تجوید کے ساتھ قرآن کریم پڑھنے کا حق ادا کرسکیں اور اسکے بعد بہترین تجوید کے ساتھ تدریسی خدمات انجام دے سکیں اس سلسلے میں مختلف شعبے میں کمزور مدرسات کی تربیت ، اغلاط کی نشاندہی و تجوید کی اھم معلومات سے متعلق قاعدہ و ناظرہ تربیتی اجتماعات کے زریعے اصلاح کا سلسلہ جاری ہے جس کے ذریعے کثیر تعداد ھے جو استفادہ حاصل کر رھی ہے اور تربیت کے بعد تدریسی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے بہترین مدرسات بن کر خدمات انجام دے رھی ہیں ۔