ہدف: ہر ہر منسلک ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرے ۔
ہر ہفتے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے دئیے گئے رسالے کا مطالعہ جتنی اسلامی بہنیں کریں وہ تعداد کے مطابق کارکردگی دینے کی کوشش ہوتی ہے۔ بولتا رسالہ audio rasail بھی سنا جاسکتا ہے ۔ ادارتی شعبہ جات سے منسلک اسلامی بہنیں اپنی کارکردگی اپنے ادارے میں جمع کروائیں ، انفرادی کوشش msg، میل ، اعلانات کے ذریعے ذمہ داران و عوام میں ہفتہ وار رسالے کی دھوم دھام کی جائے ، مطالعے کے ہدف میں ملے رسالے کو خوب تقسیم کیا جائے ، تعلیمی اداروں ، شعبہ تعلیم و رابطہ کے درس و حلقوں میں ہفتہ وار رسالہ پڑھ کر سنا یا جائے، امیر اہل سنت دامت بر کاتہم العالیہ مدنی مذاکرہ 1358 میں فرماتے ہیں ! صرف کارکردگی دینے کا ذہن نہ بنائیں بلکہ اللہ پاک کی رضا کے لئے پڑھا جائے (تفصیلی معلومات کے لئے رسالہ" اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کام" کا مطالعہ کیجئے)