عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں اسلامی بھائیوں میں عشقِ رسول، محبتِ صحابہ و اہل بیت و اولیائے کرام اوران کی سیرتِ مبارکہ پر عمل کی ترغیب دلانے کے لئے کئی شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔ ان میں سے ایک شعبہ ’’ مدرسةُ المدینہ ( بالغات) ‘‘ بھی ہے جس کے تحت مدرسۃ المدینہ (بالغات) لگائے جاتے ہیں جن کا دورانیہ 60منٹ ہوتاہے جس میں تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم دی جاتی ہے۔ اِن مدارس میں قراٰنِ کریم سکھانے کے ساتھ ساتھ نماز، غسل اور وضوکے ضروری احکام سے آگاہ کرنا، سنتیں اور آداب سکھانا اور نیک اعمال کے رسالے کے ذریعے غوروفکر کرنا اور کروانا بھی شامل ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! مدرسۃ المدینہ (بالغات) اسکولز، کالجز اور اکیڈمیز وغیرہ میں بھی لگائے جاتے ہیں جن میں پروفیشنل طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بھی علمِ دین اور تعلیم قراٰن سے آراستہ کیا جاتا ہے۔اسی طرح گھروں میں پردے کی رعایت کے ساتھ گھراسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ترغیب بھی دلائی جاتی ہے جس کا دورانیہ 35 منٹ ہوتاہے، اس میں شرکت کرکے اہلِ خانہ محرم تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
شعبہ مدرسۃ المدینہ (بالغات)کے تحت ملک وبیرون ملک میں مختلف کورسز کے ذریعے فنِ تجوید کی حامل بہترین مُدَّرِسَات کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔کروائے جانے والے کورسز یہ ہیں:12 دن کا معلمہ مدنی قاعدہ کورس (رہائشی)، 26دن کا مدنی قاعدہ کورس(غیر رہائشی)، 6ماہ کا ناظرہ قراٰن کورس (غیر رہائشی)۔90 دن اور 63 دن پر مشتمل تجوید القرآن کورس 41 دن کا معلمہ مدنی قاعدہ کورس