دعوت اسلامی کی ایک اور بہترین کاوش مجلس اجیر خیر خواہی فنڈ بھی ہے۔ دعوت اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں جتنے بھی اجیر ہیں یونہی پاکستان سے جانے والے بیرون ملک میں وہ اجیر جن کو عالمی مدنی مرکز سے ڈیل کیا جاتا ہے مخصوص مواقع پر ان کی امداد کے لئے ایک ایسا فنڈ قائم کیا گیا ہے جو اجیروں کے دئیے گئے چندے ہی سے کام کرے گا۔ مجلس اجیر خیر خواہی فنڈ خالصتا تبرع اور نیکی پر مشتمل ہے۔ جو اجیر خیر خواہی فنڈ نہ بھی جمع کروائے گا اس کی بھی مدد سب کے مساوی ہی کی جائے گی۔
مختلف مواقع جیسے دوران اجارہ فوت ہوجانے پر، اجیر کے ایکسیڈنٹ ہونے کی صورت میں ، کوئی ایسے مرض میں مبتلا ہوگیا کہ مستقل امراض کی بناء پر اس کا اجارہ ختم کرنا ضروری ہے، اجیر کی سگی اولاد ، زوج / زوجہ یا سگے والدین میں سے کسی کا انتقال ہونے پر تجہیزو تکفین کی مد میں ، میت کو بیرون شہر منتقل کرنے ،سینیر اجیر (دعوت اسلامی میں کم از کم 10 سال اور اس سے زائد کا عرصہ ) کے شوہر کے انتقال پر اور اجیر اسلامی بہن کی شادی (رخصتی ) وغیرہ پر مجلس اجیر خیر خواہی کی جانب سے مقرر کئے گئے فنڈ کی بنیاد پر مدد کی جاتی ہے۔