شعبہ اسلامی بہنیں

دارالمدینہ اسلامک سکول/کالج

muharram-two

دارالمدینہ اسلامک سکول/کالج

بلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2011ءمیں دارالمدینہ کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہاسلامی (مدنی )ماحول میں شریعت کے تقاضوں کے مطابق جدیددُنیاوی علوم وفنون حاصل کئے جاسکیں اوراس شعبے میں بھی شریعت کابول بالا ہو۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تادم ِتحریر پاکستان کے مختلف شہروں میں دارالمدینہ کی38 جبکہ ہند،سی لنکا، برطانیہ((UK اور ریاست ہائے متحدہ امریکا (USA)میں6 شاخیں قائم ہوچکی ہیں۔ دارالمدینہ اسلامک اسکول سسٹم کے لئے برطانیہ((UKکے ادارے Ofsted(Office of Standards in Education) سے اجازت اور ریاست ہائے متحدہ امریکا(USA)میں California Department of Social Services Community Care Licensing Division سے لائسنس بھی حاصل کیا جاچکا ہے۔ دار المدینہ اسلامک سسٹم میں ابتدا ہی سے مدنی منّوں/مدنی منّیوں کے لیےالگ الگ کلاسز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔دارُالمدینہ میں پڑھنے والے طلبہ کے لیے قومی و عالمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید اور معیاری نصاب تیار کیا گیا ہے،پری پرائمری کے نصاب کو ترتیب دیتے وقت ECE (Early Childhood Education) کی سفارشات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ (ECE)نے بچّے کی جن چھ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی سفارش کی ہے ،ان صلاحیتوں کو دارُالمدینہ کے پری پرائمری نصاب میں بالخصوص شامل کیا گیا ہے۔دارالمدینہ میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اہل،تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کرام کا انتخاب کیا جاتا ہے،وقتاً فوقتاً اساتذہ کرام کی تربیت کا اہتمام بھی کیا جاتاہے تاکہ اُنھیں جدید تعلیمی تکنیک اور سہولتوں سے آگاہی فراہم کی جاسکے۔ گزشتہ سال دارُالمدینہ کے طلبہ پہلی بار باب المدینہ(کراچی )، زم زم نگر (حیدرآباد)،سردار آباد(فیصل آباد)اور مدینۃالاولیا (ملتان) کے بورڈز آف سیکنڈری ایجوکیشن کےتحت ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں شریک ہوئےاور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اے ون اور اے گریڈحاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد%35رہی۔ دارُالمدینہ سردار آباد (فیصل آباد) کے ایک طالب علم بابر علی نے%93نمبر حاصل کر کے نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔اس نمایاں کارکردگی پر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز الائنس کی جانب سے اُنھیں Excellence Performance Awardبھی دیا گیا۔