میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی
میں اسی لئے مسلماں میں اسی لئے نمازی
حضرت سیدنا جابر رَضِیَ اللّٰہُ تَعالٰی عَنہ سے روایت ہے کہ سلطانِ مکہ مکرمہ تاجدارِ مدینہ منورہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان ہے: ”مومن سے اُلفت کی جاتی ہے اور اس (شخص)میں کوئی بھلائی نہیں جو نہ کسی سے اُلفت (یعنی محبت) رکھے نہ اس سے اُلفت کی جائے اور لوگوں میں سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے“ ۔(شعب الایمان، ج 6، ص 117 ،حدیث:7658 ،نیکی کی دعوت 299)میٹھی میٹھی اسلامی بہنوں !نیک بندوں سے لوگ محبت کرتے ہیں۔
الحمد للہ عزوجل دعوتِ اسلامی ” نیک بناؤ اور نیکیاں کماؤ “کے مشن کو کامیابی سے لے کر چل رہی ہے۔اس سے وابستہ متعلم اور معلم افراد دونوں ہی کا مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ان شاء اللہ عزوجل۔“ حدیثِ پاک سے معلوم ہوا کہ ”بہتر وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے “ تو جو مدنی کاموں سے منسلک ہیں اللہ عزوجل نے چاہا تو میٹھے مدنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے میں انعام اور اجر و ثواب بھی خوب پائیں گے کیونکہ رسول صابروشاکر، محبوب رب قادر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ”اگر اللہ عزوجل تمہارے ذریعے کسی ایک شخص کو ہدایت عطا فرمائے تو یہ تمہارے لئے اس سے اچھا ہے کہ تمہارےپاس سرخ اونٹ ہوں۔“
(المعجم الکبیرللطبرانی، ج1، ص334، حدیث:994، نیکی کی دعوت304)
سلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں لاکھ اسلامی بہنوں نے بھی شیخ طریقت امیراہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کے خون پسینے سے سینچی ہو ئی تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک ’’ دعوتِ اسلامی‘‘ کے مدنی پیغام کو قبول کیا، فیشن پرستی اور فحاشی و عریانی سے سر شار معاشرے میں پروان چڑھنے والی بیشمار اسلامی بہنیں گناہوں کے دلدل سے نکل کر امہات المؤ منین اور شہزادیٔ کونین بی بی فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالی عنھا کی دیوانیاں بن گئیں ۔ گلے میں دوپٹا لٹکا کر شاپنگ سینڑوں اور مخلوط تفریح گاہوںمیں بھٹکنے والیوں، کو کر بلا والی عفت مآب شہزادیوں رضی اللہ تعالی عنھا کی شرم و حیا کی وہ برکتیں نصیب ہوئیں کہ مدنی بُرقع ان کے لباس کا جزو لا ینْفَک (یعنی نہ جدا ہونے والا حصہ) بن گیا۔ الحمدللہ عزوجل بے شمار مقامات پر اسلامی بہنوں کے بھی شرعی پردے کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہو تے ہیں۔ اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ بھی لگتے ہیں ۔ الحمدللہ عزوجل مدنی منیوں اور اسلامی بہنوں کو قرآن کریم حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دینے کیلئے کئی مدارس المدینہ اور عالمہ بنانے کیلئے متعدد، ’’جامعات المدینہ‘‘ قائم ہیں ۔ الحمدللہ عزوجل دعوتِ اسلامی میں ’’حافظات‘‘ اور ’’مدنیہ عالمات‘‘ کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ دعوت ِاسلامی مدنی کاموں سے جُڑی ہے اور مدنی کاموں کا مقصد فقط اللہ عزوجل کی رضاہے اور اللہ عزوجل کی رضا جنت میں پہنچا دے گی۔ ان شاء اللہ
الحمد للہ عزوجلدعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے خلقِ کثیر فیض پارہی ہے۔ اسلامی بہنیں بھی اسلامی بھائیوں سے کسی طرح پیچھے نہیں ہیں۔آپ بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہونا چاہتی ہیں تو آئیے! آپ بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شامل ہو جائیے ان مدنی کاموں میں شامل ہو کر ان شاء اللہ الرحمٰن عزوجل اپنا بیڑا پار ہی پار ہے۔ کیوں کہ