الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْن اَمَّابَعْدُفَاَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں لاکھ اسلامی بہنوں نے بھی شیخ طریقت امیراہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کے خون پسینے سے سینچی ہو ئی تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک ’’ دعوتِ اسلامی‘‘ کے مدنی پیغام کو قبول کیا، فیشن پرستی اور فحاشی و عریانی سے سر شار معاشرے میں پروان چڑھنے والی بیشمار اسلامی بہنیں گناہوں کے دلدل سے نکل کر امہات المؤ منین اور شہزادیٔ کونین بی بی فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہن کی دیوانیاں بن گئیں ۔ گلے میں دوپٹا لٹکا کر شاپنگ سینڑوں اور مخلوط تفریح گاہوںمیں بھٹکنے والیوں، کو کر بلا والی عفت مآب شہزادیوں رضی اللہ تعالیٰ عنہن کی شرم و حیا کی وہ برکتیں نصیب ہوئیں کہ مدنی بُرقع ان کے لباس کا جزو لا ینْفَک (یعنی نہ جدا ہونے والا حصہ) بن گیا۔ الحمدللہ عزوجل بے شمار مقامات پر اسلامی بہنوں کے بھی شرعی پردے کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہو تے ہیں۔ اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ بھی لگتے ہیں ۔ الحمدللہ عزوجل مدنی منیوں اور اسلامی بہنوں کو قرآن کریم حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دینے کیلئے کئی مدارس المدینہ اور عالمہ بنانے کیلئے متعدد، ’’جامعات المدینہ‘‘ قائم ہیں ۔ الحمدللہ عزوجل دعوتِ اسلامی میں ’’حافظات‘‘ اور ’’مدنیہ عالمات‘‘ کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اسلامی بھائیوں سے اسلامی بہنیں بھی کسی طرح پیچھے نہیں ہیں۔
عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہنوں کے مدنی کام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اسلامی بہنوں کی عالمی مجلس مشاورت قائم کی گئی ہے۔ مجلس کی اسلامی بہنوں کے ایڈریس اور ممالک اورشعبہ جات کی تفصیلات پیش کی جارہی ہیں۔