Madani Baharain

دعوتِ اسلامی والوں کا شکریہ

ایک صاحب نے تحصیل چونیاں ضلع قصور ( پنجاب، پاکستان) سے تحریر بھجوائی جو ضروری ترمیم کے ساتھ نذر ناظرین ہے، ”میرا جوان بیٹا غلط صحبتوں کے سبب ڈاکو بن گیا، وہ کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایک مقدمہ سے خلاصی ملتی تو دوسرے میں پکڑا جاتا، اسی طرح ایک واردات میں گرفتار ہوکر جیل میں پہنچ گیا ۔ 29.9.04 کو جیل سے رہائی پاکر جب وہ گھر آیا تو اس کارنگ ہی کچھ اور تھا! چہرے پر ایک مٹھی داڑھی مبارک ، سر پر عمامہ شریف کا تاج، پیشانی سجدوں کے اثر سے نورانی ، نظر حیا سے جھکی ہوئی اور رخساروں پر خوف خدا عزوجل سے زردی چھائی ہوئی تھی۔ اس نے رو رو کر تمام گھر والوں اور محلہ داروں سے اپنے کرتوتوں کی معافی مانگی اور بتایا کہ الحمد للہ عزو جل مجھے جیل میں تبلیغ قران و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوت اسلامی کا مدنی ماحول میسر آ گیا، جس کے سبب مجھے نیکیوں اور سنتوں سے محبت اور گناہوں سے نفرت کاجذبہ مل گیا۔ ان شاء اللہ عزوجل اب میں کسی پر ظلم نہیں کروں گا، چوری نہیں کروں گا، ڈاکہ نہیں ماروں گا، دہشت گردی نہیں کروں گا، ماں باپ کا دل نہیں دکھاؤں گا۔ الحمد للہ عزوجل میرا بیٹا باجماعت نماز ادا کرتا ہے، نوافل کی کثرت کرتا ہے،فجر کے وقت صدائے مدینہ لگاتے ہوئے سوئے ہوئے مسلمانوں کو نماز کیلئے جگاتا ہے۔ مسجد اور گھر میں درس فیضان سنت دیتا ہے ، گزشتہ زندگی پر نادم ہے، خوف خدا و عشق مصطفے عزوجل و صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم میں گریہ وزاری کرتا ہے ، میں دعوت اسلامی والوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے بگڑے ہوئے بیٹے کو راہ راست پر لگا کر ہمارے خاندان کے ماتھے پرلگے ہوئے کلنک کے ٹیکے کو مٹا یا۔ اللہ عزوجل ہر دعوت اسلامی والے کا دونوں جہاں میں منہ اجالا کرے۔”

آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم

دعوتِ اسلامی کی قیّوم

اِس پہ فدا ہو بچّہ بچّہ

دونوں جہاں میں مچ جائے دھوم

یااللہ مری جھولی بھر دے