Hifz-o-Nazra

ہفتہ واراجتماعات

شہر سطح پر ہونے والے سنتوں بھرے ہفتہ وار اجتماعات میں جیل عملے کی شرکت کے لئے کئی جیلوں سے بسوں ، ویگنوں ودیگر سواریوں کے انتظام کابھی سلسلہ ہے ۔

بخشی خانہ اجتماعات

قیدیوں کی پیشی کے موقعوں پر اصلاحی سنتوں بھرے اجتماعات کئی مقامات پر باقاعدگی سے ہورہے ہیں جن سے قیدیوں کی اصلاح ہورہی ہے۔

پروبیشن اجتماعات

آزمائشی رہائی پانے والے قیدیوں کی پیشیوں کے مواقع پر پروبیشن اجتماعات کا سلسلہ کئی مقامات پر باقاعدہ جاری ہے۔ پروبیشن اجتماعات کی برکت سے کئی پروبیشن افراد مدنی قافلوں کا سنتوں بھرا سفر اختیار کررہے ہیں اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کرکے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کاسبب بن رہے ہیں۔

جشن عید میلاد النبی

کئی جیلوں کے اندر جشنِ عید میلاد النبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کی دھومیں مچانے کا سلسلہ ہے ، کچھ جیلوں میں سبز جھنڈوں کے ساتھ قیدیوں و عملے کے جلوس نکالنے اور کئی من مٹھائی تقسیم کرنے کا سلسلہ رہا۔