اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
مدنی نیت : پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمّت کی غمخواری کرکے رضائے الٰہی کا حصول .....
تا دمِ تحریر 03-03-2025 تک شعبہ روحانی علاج پاکستان بھر میں کم وبیش 3091 سے زائد بستے اور پاکستان سے باہر 43 ممالک (یوکے/یورپ/افریقہ/امریکہ/لندن /بنگلہ دیش/نیپال /ہند/سی لنکا/آسٹریلیا وغیرہ) میں 559 سے زائد مقامات پر اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net اور موبائلز پر موجود 12 سروسز( جس میں Free Home Delivery کی سہولت بھی موجود ہے) کے ساتھ دنیا بھر میں دکھیاری امت کی فی سبیل اللّٰہ غمخواری کررہی ہے۔
بفیضانِ نظر: پندرہویں صدی کی عظیم علمی و روحانی شخصیت، شیخ طریقت،امیرِ اہلِسُنت ، عالم نیت ،رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے روحانی فیضان سے ماہانہ کم وبیش8,13,000 مریض اور اُن کے نمائندے فیضیاب ہوتے ہیں جنہیں ماہانہ تقریبا ً14 لاکھ 50 ہزار تعویذات واورادِعطاریہ فی سبیل اللّٰہ پیش کئے جاتے ہیں۔ یوں سالانہ کم و بیش 9.7Millions (یعنی 97.5 لاکھ کے قریب ) پریشان حالوں کوتقریباً 17Millions (یعنی1 کروڑ 74 لاکھ سے زائد تعویذات و اورادِ عطاریہ فی سبیل اللّٰہ پیش کئے جاتے ہیں۔)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ دنیا بھرمیں 410 مقامات پر اِن ممالک (پاکستان، ساؤتھ افریقہ ، بریڈ فورڈ ، مانچسٹر ، فرانس ، اٹلی، اسپین،ڈربن ، ناروے، موزمبیق، نیپال اور سری لنکا ) میں ا سلامی بہنوں کے ہفتہ واربستے بھی لگتے ہیں جن پر روحانی علاج دینے اور لینے والی صرف اسلامی بہنیں ہی ہوتی ہیں ان بستوں پر ماہانہ ہزاروں اسلامی بہنیں فیضیاب ہوتی ہیں۔مزید بتدریج دنیا بھر میں بستوں کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے۔
امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور شعبے کوماہانہ بے شمار مکتوبات و رقعات اور Emailsموصول ہوتی ہیں بفیضانِ امیر اہلسنت کم وبیش 10ہزار سے زائد اسلامی بھائیوں اوربہنوں کو بائی ہینڈ، بائی نیٹ اور بائی پوسٹ مکتوبات( ان کے مسائل کے حل کے ساتھ) Free Home Delivery کی سہولت کے ساتھ Postبھی کئے جاتے ہیں ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ روزانہ پوری دنیا سے فون لائنز پراستخارہ کروانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے, اِسی طرح روحانی علاج کے بستوں پر بھی ہاتھوں ہاتھ اسلامی بھائیوں کا استخارہ کیا جاتا ہے ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ سال 2024ء میں 22 لاکھ سے زائد لوگوں کے استخارے کیے گئے۔
پاکستان استخارہ نمبر و اوقات: 37171711 21 92 + مسلسل 24 گھنٹے (365 دن) (اس سروس پر اسلامی بہنوں کو فون کرنے کی اجازت نہیں)
اسلامی بہنوں کیلئے واٹس ایپ استخارہ سروس کی سہولت بھی موجود ہے،واٹس ایپ استخارہ نمبر 26 26 806 316 92 +
ہنداستخارہ نمبر و اوقات :02268971126،روزانہ صبح 8 سے رات12
UKاستخارہ نمبر واوقات : 441274733578+ , روزانہ صبح 10 سے رات10
ساؤتھ افریقہ استخارہ نمبر و اوقات : 27691176273+ ، صبح 9 تا دوپہر 12 (علاوہ اتوار)
سینٹرل امریکہ استخارہ نمبر و اوقات : 2526-999-475 1+(دوپہر 2 تا شام 4 ، منگل ، بدھ ، جمعرات)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہفتے میں 3 دن ( جمعہ ، ہفتہ ، منگل ) مدنی چینل پر روحانی علاج و استخارہ نامی سلسلہ براہِ راست ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے۔
شعبے کے تحت پاکستان بھر میں مختلف شہروں اور پاکستان سے باہر بھی پریشان حال اسلامی بھائیوں کی غمخواری کیلئے دعائےشفاء اجتماعات کئے جاتے ہیں جس میں صلوٰۃ الحاجات،سنتوں بھرے بیانات اور اجتماعی دعا کے ساتھ ساتھ استخارے ، مریضوں کیلئے خصوصی علاج،اور اوراد عطاریہ کے ذریعے تمام مسائل کا علاج کیا جاتا ہے، اَلْحَمْدُلِلّٰہ سال 2024ء میں تقریباً 485 دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ، اِن دعائے شفاء اجتماعات میں ہزاروں اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں اور کئی ہفتہ وار اجتماعات کے پابنداور قافلے کے مسافر بھی بن جاتے ہیں۔
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ای میل استخارہ سروس بھی موجود ہے ۔جس پر ماہانہ ہزاروں ا ی میلز موصول ہوتی ہیں اور اُن کے استخارے کر کے جوابات دیے جاتے ہیں ۔ https://www.dawateislami.net/rohaniilaj/istikhara
روزانہ دنیا بھرسے اسلامی بھائی وبہنیں اپنی اپنی پریشانیوں ،بیماریوں اور مشکلات کی کاٹ( یعنی نجات) کیلئے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجودکاٹ کی سروس پر اپنا اپنامسئلہ لکھ کر بھیجتے ہیں،شعبے کی طرف سے روزانہ ہی کاٹ کردی جاتی ہے، اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس طرح پریشان حالوں کو گھر بیٹھے فائدہ ہو رہاہے ۔شعبے کے تحت ماہانہ 135,000 سے زائد پریشان حال اس سروس سے فیضیاب ہوتے ہیں (یعنی سالانہ16 لاکھ سے زائد افراد کیلئے کاٹ کاعمل کیا جاتا ہے۔) https://www.dawateislami.net/rohaniilaj/kaat
نوٹ: یہ عمل ہر طرح کی بیماری ،پریشانی،گھریلوناچاقی،مقدمات،جنات،جادو،کاروباری بندش،نظرِ بد، انسان یا کاغذات یا مال کی چوری یا گم شدگی اور ہرجائز کام کیلئے کروایا جاسکتا ہے۔
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net پر موجود روحانی علاج کی سروس سے دنیابھر سے پریشان حال اپنے مسائل ،پریشانیوں،بے روزگاریوں اورجنات جادو کے معاملات کا حل پاتے ہیں اس سروس پر بھی ماہانہ سینکڑوں اسلامی بھائی و اسلامی بہنیں رابِطہ کرتے ہیں جنہیں بذریعہ میل و ڈاک بفیضانِ امیر اہلسنت تعویذات عطاریہ واوراد عطاریہ بھیجے جاتے ہیں۔ ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس سروس سے بھی بے شماردکھی اور پریشان حال فیض و شفا پارہے ہیں۔ https://www.dawateislami.net/rohaniilaj/tawizateattaria
ویب سائٹ پر موجود سروس پرماہانہ سینکڑوں نام عطاری بننے کے لئے موصول ہوتے ہیں جنہیں ” سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ “ میں داخل کرکے رپلائی کے طور پرامیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مکتوب بھی ای میل کیا جاتا ہے۔ https://www.dawateislami.net/rohaniilaj/mureed
اَلْحَمْدُلِلّٰہ اسلامی بہنوں کے لئے واٹس ایپ استخارہ سروس بھی موجود ہے جس پر ماہانہ کم و بیش 28,000 اسلامی بہنیں فیضیاب ہوتی ہیں ( اس سروس پر صرف تحریری صورت (Text Msg) کے ذریعے استخارہ کروایا جا سکتا ہے مگر کسی بھی قسم کی امیج (Image) یا ویڈیوز سینڈ نہ کی جائے۔
امیرِ اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ” سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ “ میں مرید / طالب ہونے کیلئے ماہانہ ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ”عطاری اور عطاریہ“ بننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ +92312626112 /wa.me اس نمبر پر مرید/طالب ہونے کیلئے نام مع ولدیت اور عمر لکھ کر واٹس ایپ کیجیے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ شعبہ روحانی علاج کے تحت واٹس ایپ گروپس/چینل کا آغاز ہو چکا ہے جس میں روزانہ روحانی علاج سینڈ کیے جاتے ہیں اور اس سروس سے ہزاروں اسلامی بھائی مستفیض ہو رہے ہیں۔ روحانی علاج کے اِن واٹس ایپ گروپس میں شامل ہونے کیلئے اِ س نمبر پر واٹس ایپ کیجیئے۔ https://chat.whatsapp.com/DfC19uB2DUeKfSskP9K4oI wa.me/ +923105719226
اس کے ذریعے بھی اسلامی بھائی اور بہنیں روحانی علاج معلوم کر سکتے ہیں ، اور استخارہ بھی کرواسکتے ہیں اس سروس پر ماہانہ ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں فیضیاب ہورہے ہیں۔ https://www.facebook.com/RohaniIlajIstikhara
اِن سروسز کیلئے الحمد اللہ شعبے کی موبائل ایپلیکیشن بھی پلے اسٹوراور Rohani ilaj and istikhara “IOS” کے نام سے موجود ہیں ان کے ذریعے بھی ماہانہ ہزاروں افراد رابطہ کرتے ہیں ۔ https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.Rohani_Ilaj_Istikhara
ملک و بیرون ملک شعبہ روحانی علاج کی سروسز اور بستوں کی معلومات،شکایات و تجاویزکیلئے اس نمبر پر رابطہ واٹس ایپ فرمائیں wa.me/ 923151261292
٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہر ہفتے ہزاروں نئے اسلامی بھائی ہفتہ وار سُنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرتے ہیں ۔
٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان بستوں پر غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کی خوشخبریاں بھی ملی ہیں۔
٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان بستوں سے ہر ماہ مکتبۃ المدینہ و امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہزاروں رسائل فروخت اور نیاز اور شیرینی وغیرہ کی جگہ خریدنےکی ترغیب دلا کرتقسیم کئے جاتے ہیں ۔
٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہر ماہ ان بستوں کے ذریعے ہزاروں اسلامی بھائیوں،بہنوں کو عطاری و عطاریہ بنایا جاتا ہے ۔
٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان بستوں سے سینکڑوں اسلامی بھائی مدَنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں۔
٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان بستوں سے بے شمار اسلامی بھائیوں اور بہنوں کو حیرت انگیز طورپر فائدہ ہوا ہے جس کی وجہ سے گھرانے کے گھرانے مدنی ماحول میں آگئے ہیں اور آرہے ہیں اسی طرح فائدہ ہونے کی صورت میں خوش ہوکر کئی اپنی زمین یا رقم بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز کو پیش کردیتے ہیں ۔اس طرح کی کئی مدنی بہاروں پرمشتمل رسائل مثلاً خوفناک بلا،پراسرار کتا،سینگوں والی دلہن ،خوش نصیب مریض ،کینسر کا علاج، اورجنّوں کی دنیانامی رسائل مکتبۃ المدینہ سےشائع ہوچکے ہیں ۔
نوٹ: مندرجہ بالا تمام دینی کام دعوتِ اسلامی کے شعبے ’’ روحانی علاج ‘‘ کے تحت بستوں پر فی سبیل اللہ ہوتے ہیں ۔
03/03/2025