Observation

Mushahda Ghrub Gadani

(Sunset)

الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ،باب المدینہ کراچی کے درجات تخصص فی الفقہ والفنون میں گذشتہ 5سال سے علم ہیئت و توقیت کی تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ دنوںدرجہ کے 10طلباء کے ہمراہ(جو مختلف جامعات اہلسنت سے فارغ التحصیل بھی ہیں)بصورت مدنی قافلہ عملی مشاہدے کیلئے بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی سے 6کلومیٹر کے فاصلے پر جانا ہوا۔ G.P.Sاور Compassوغیرہ بھی ہمارے ساتھ تھا۔چنانچہ مورخہ 4دسمبر 2011ء(8 محرم الحرام1433ھ) بروز اتوار عرض بلد 25 06′ 53” N ،طول بلد”E 66 47′ 54،درجہ حرارت 29 C اور سطح سمندر سے 275فٹ آنکھ کی اونچائی کے ساتھ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام کے 5:43:56پر غروب آفتاب کا مشاہدہ کیا۔جو کہ الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی کے سافٹ وئیرـ (اوقات الصلوۃ )کے مطابق تھا۔واضح رہے کے ہماری حد نگاہ پر سمندر تھا۔واللہ و رسولہ اعلم عزوجل و ﷺ

العارض:ابو کلیم محمد وسیم عطاری عفی عنہ(خادم مجلس توقیت،دعوت اسلامی)Email:prayer@dawateislami.net

مشاہدے کے وقت موجود دیگر علمائے کرام کے اسماء گرامی مع دستخط درج ذیل ہیں۔

1۔مولانا عرفان اقبال المدنی العطاری(فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ، باب المدینہ کراچی)

2۔مولانا اویس احمد المدنی العطاری(فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ، سردار آباد فیصل آباد)

3۔مولانا نزاکت حسین المدنی العطاری (فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ،سردار آباد فیصل آباد)

4۔مولانا محمد امتیاز احمدچوراہی نقشبندی(فارغ التحصیل جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام،مرکزالاولیاء لاہور)

5۔مولانا محمدعاصم المدنی العطاری(فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ،سردار آباد فیصل آباد)

6۔مولانامحمد عطر نوید المدنی العطاری(فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ،سردار آباد فیصل آباد)

7۔مولانامحمد عدنان بن صادق المدنی العطاری(فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)

8۔مولانا ابراہیم رضا المدنی العطاری(فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)

9۔مولانا عثمان مسعود رضا المدنی العطاری(فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ،راولپنڈی)