single-post

مدنی مذاکرہ



ہر اسلامی بہن روزانہ انفرادی طور پر یاتمام گھر والوں کو(جن میں نا محرم نہ ہوں)جمع کرکے شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے سنتوں بھرے بیانات اور مدنی مذاکرات نیز مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والے دیگر مبلغین کے سنتوں بھرے بیانات ضرور سنیں۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ گھر میں مدنی ماحول بنانے کے 19 مدنی پھولوں میں ارشاد فرماتے ہیں کہ !

اگر نمازوں کی سستی،بے پردگی،فلموں اور گانے باجے وغیرہ کا سلسلہ ہوتو بار بار ٹوکنے کے بجائے سب کو نرمی کے ساتھ میرے بیانات کی کیسیٹیں سننے پر راضی کریں ان شاء اللہ عزوجل مدنی نتائج بر آمد ہونگے۔

روزانہ بیان یا مدنی مذاکرہ کی کیسٹ سننے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگا یا جا سکتا ہے ہمارے شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے ہمارے ظاہر و باطن کی اصلاح کے لئے 63 نیک اعمال کا مدنی تحفہ عطا فرمایا ہے اس میں روزانہ بیان یا مدنی مذاکرے کا ایک کیسٹ سُننے کا مدنی انعام شامل ہے مدنی انعام کے ساتھ رضائے ربّ الانام کے کاموں کو اپنا کر شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ کی اجمیری بیٹی بننے کے لئے بھی روزانہ ایک کیسٹ سُننا ضروری ہے چنانچہ روزانہ کیسٹ سُننے کا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ جہاں ظاہر وباطن کی اصلاح ہوگی وہاں یومیہ مدنی انعام پر نہ صرف عمل بڑھے گا بلکہ رضائے ربّ الانام کے مدنی کام کر کے پیر ِکامل کی خصوصی توجہ نصیب ہوگی نیز پیرکامل کی ایصال کردہ نیکیوں کا ثواب ہمارے نامہ اعمال کو پُر نور کردے گا۔

امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ مدنی مذاکرہ104 میں فرماتے ہیں کہ جوباوجود قدرت کےمیرے بیانات و مذاکرے کی کیسیٹیں نہیں سُنتے تو مجھے صدمہ ہوتا ہے۔

لہٰذا ، جو خوش نصیب رضائے امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ کے طلبگار ہوں انہیں چاہئے کہ روزانہ بیانات و مدنی مذاکرات کی کیسیٹیں سُننے کو اپنا معمول بنالیں۔