اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

شعبہ روحانی علاج (ایک نظر میں)

مدنی نیت : پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دکھیاری اُمّت کی غمخواری کرکے رضائے الٰہی کا حصول .....

(1) روحانی علاج :

تا دمِ تحریر 02-09-2020 تک شعبہ روحانی علاج پاکستان بھر میں کم وبیش 900 سے زائد اور پاکستان سے باہر 300 سے زائد مقامات پر اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net اور موبائلز پر موجود 12 سروسز( جس میںHome deliveryکی سہولت بھی موجود ہے) کے ساتھ دنیا بھر میں دکھیاری امت کی فی سبیل الله غمخواری کررہی ہے۔

بفیضانِ نظر:

پندرہویں صدی کی عظیم علمی و روحانی شخصیت، شیخ طریقت، عالم نیت ،رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے روحانی فیضان سے ماہانہ کم وبیش 335,000 مریض اور اُن کے نمائندے فیضیاب ہوتے ہیں جنہیں تقریباً6 لاکھ تعویذات واورادِعطاریہ فی سبیل الله پیش کئے جاتے ہیں۔ یوں سالانہ کم و بیش Millions4(یعنی40 لاکھ کے قریب)پریشان حالوں کوتقریباً Millions7(یعنی70لاکھ تعویذات و روحانی علاج فی سبیل الله پیش کئے جاتے ہیں۔)

اسلامی بہنوں کے بستے :

اَلْحَمْدُلِلّٰہ پاکستان بھرمیں126مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ واربستے بھی لگتے ہیں جن پر اوراد عطاریہ دینے اور لینے والی صرف اسلامی بہنیں ہی ہوتی ہیں ان بستوں پر ماہانہ ہزاروں اسلامی بہنیں فیضیاب ہوتی ہیں۔مزید بتدریج ملک و بیرون ملک میں ان کو بڑھایا جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہ

(2)مکتوباتِ عطاریہ:

امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور شعبے کوماہانہ بے شمار مکتوبات و رقعات اور ای میلزموصول ہوتی ہیں بفیضانِ امیر اہلسنت کم وبیش 1 لاکھ سے زائد اسلامی بھائیوں اوربہنوں کو بائی ہینڈ، بائی نیٹ اور بائی پوسٹ مکتوبات( ان کے مسائل کے حل کے ساتھ)Home deliveryکی سہولت کے ساتھ postبھی کئے جاتے ہیں ۔

(3)ہاتھوں ہاتھ استخارہ:

اَلْحَمْدُلِلّٰہ روزانہ پوری دنیا سے فون لائنز پراستخارہ کروانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور ماہانہ کم وبیش 74,000اسلامی بھائی اس سروس پر رابطہ فرتے ہیں (اس سروس پر اسلامی بہنوں کو فون کرنے کی اجازت نہیں)

پاکستان استخارہ نمبر و اوقات: 00922134858711 مسلسل 24گھنٹے(علاوہ اتوار)

اسلامی بہنوں کیلئے واٹس ایپ استخارہ سروس کی سہولت بھی موجود ہے،واٹس ایپ استخارہ نمبر 03168062626

ہنداستخارہ نمبر و اوقات :02223451126،روزانہ صبح 9سے شام6(علاوہ جمعہ )

استخارہ نمبر واوقات : 1274733578-44+ روزانہ شام 4 سے رات 8 (علاوہ اتوار)

(4)روحانی علاج و استخارہ:

اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہفتے میں دو2 دن مدنی چینل پر روحانی علاج و استخارہ نامی سلسلہ براہِ راست ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے۔

(5) دُعائے صِحت اجتماعات:

شعبے کے تحت پاکستان بھر میں مختلف شہروں اور پاکستان سے باہر بھی پریشان حال اسلامی بھائیوں کی غمخواری کیلئے دعائےصحت اجتماعات کئے جاتے ہیں جس میں صلوٰۃ الحاجات،سنتوں بھرے بیانات اور اجتماعی دعا کے ساتھ ساتھ استخارے ، مریضوں کیلئے خصوصی علاج،اور اوراد عطاریہ کے ذریعے تمام مسائل کا علاج کیا جاتا ہے،اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان دعائے صحت اجتماعات میں ہزاروں اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں اور کئی ہفتہ وار اجتماعات کے پابنداور ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلوں کے مسافر بھی بن جاتے ہیں۔

شعبہ روحانی علاج کے تحت ویب وموبائل سروسز

(6) ای میل استخارہ:

دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ای میل استخارہ سروس بھی موجود ہے ۔جس پر روزانہ سینکڑوں میلز موصول ہوتی ہیں ۔

(7) کاٹ:

روزانہ دنیا بھرسے اسلامی بھائی وبہنیں اپنی اپنی پریشانیوں ،بیماریوں اور مشکلات کی کاٹ( یعنی نجات) کیلئے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجودکاٹ کی سروس پر اپنا اپنامسئلہ لکھ کر شعبے کو بھیجتے ہیں، شعبے کی طرف سے روزانہ ہی کاٹ کردی جاتی ہے،اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس طرح پریشان حالوں کو گھر بیٹھے فائدہ ہو رہاہے ۔ شعبے کے تحت ماہانہ 60,000 پریشان حال اس سروس سے فیضیاب ہوتے ہیں(یعنی سالانہ7لاکھ20,000سے زائد افراد کیلئے کاٹ کاعمل کیا جاتا ہے۔)

نوٹ: یہ عمل ہر طرح کی بیماری ،پریشانی،گھریلوناچاقی،مقدمات،جنات،جادو،کاروباری بندش،نظرِ بد، انسان،کاغذات یا مال کی چوری یا گم شدگی اور ہرجائز کام کیلئے کروایا جاسکتا ہے۔

(8)روحانی علاج :

دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net پر موجود روحانی علاج کی سروس سے دنیابھر کے پریشان حال اپنے مسائل ،پریشانیوں،بے روزگاریوں اورجنات جادو کے معاملات کا حل پاتے ہیں اس سروس پر بھی ہزاروں اسلامی بھائی و بہنیں رابِطہ کرتے ہیں جنہیں بذریعہ ڈاک بفیضانِ امیر اہلسنت مکتوبات واوراد عطاریہ بھیجنے کی ترکیب کی جاتی ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس سروس سے بھی بے شماردکھی اور پریشان حال فیض و شفا پارہے ہیں۔ اس سروس سے بھی بے شماردکھی اور پریشان حال فیض و شفا پارہے ہیں۔

(9) ای میلز:

امیرِ اہلسنت دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ اور شعبے کو روزانہ دنیا بھر سے ہزاروں ای میلز موصول ہوتی ہیں جن میں اسلامی بھائی و بہنیں اپنی پریشانیاں،اور دیگرمسائل لکھتے اور دعاؤں کی درخواست کرتے ہیں۔رابطے کیلئے ایڈریسattar@dawateislami.net

(10)مرید بننے کیلئے :

ویب سائٹ پر موجود سروس پرماہانہ ہزاروں نام عطاری بننے کے لئے موصول ہوتے ہیں جنہیں امیرِ اہلسنت دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ کے سلسلے میں داخل کرکے رپلائی کے طور پرامیرِ اہلسنت دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ کا مکتوب بھی میل کیا جاتا ہے۔

(11)واٹس ایپ استخارہ:

اَلْحَمْدُلِلّٰہ اسلامی بہنوں کے لئے واٹس ایپ استخارہ سروس بھی موجود ہے جس پر ماہانہ 20,000 اسلامی بہنیں فیضیاب ہوتی ہیں (اس سروس پر صرف بذریعہ صوتی اورتحریری پیغام (Text And Voice Msg)کے ذریعے استخارہ کروایا جا سکتا ہے مگر کسی بھی قسم کی امیج (image) یا ویڈیوز سینڈ نہ کی جائے۔

(SMS/Whatsapp(12 پرمرید بننے کیلئے :

اَلْحَمْدُلِلّٰہ SMS اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی ماہانہ ہزاروں اسلامی بھائی اور بہنیں روزانہ” عطاری اور عطاریہ“ ہورہے ہیں ا ن سروسز پرملک و بیرون ملک سے روزانہ سینکڑوں اسلامی بھائی رابطہ کرتے ہیں میسج اور واٹس ایپ کے ذریعے” عطاری اور عطاریہ“ہونے کیلئے اس نمبر پر رابطہ کیجئے 00923212626112اس نمبر پر صرف عطاری ہونے یا کروانے کیلئے رابطہ فرمائیں ۔یہ سروس دیگر مسائل کیلئے نہیں ۔

(13) فیس بک FB(روحانی علاج و استخارہ ) :

اس کے ذریعے بھی اسلامی بھائی اور بہنیں روحانی علاج معلوم کر سکتے ہیں ،اور ہاتھوں ہاتھ استخارہ بھی کرواسکتے ہیں اس سروس پر ماہانہ 10,000اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں فیضیاب ہورہے ہیں۔

(14) ایپلیکیشن:

شعبے کی 3 موبائل ایپلیکیشنز بھی پلے اسٹوراور IOS پر “Rohani ilaj” اور “Rohani ilaj and istikhara” کے نام سے موجود ہیں ان کے ذریعے بھی ماہانہ ہزاروں افراد رابطہ کرتے ہیں ۔

روحانی علاج کے بستوں سے مدنی کاموں کے حاصل ہونے والے فوائد

٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہر ہفتے ہزاروں نئے اسلامی بھائی ہفتہ وار سُنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرتے ہیں ۔

٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان بستوں سے ہر ماہ ہزاروں مدنی انعامات کے رسائل اوراد عطاریہ لینے کے لئے آنے والوں کو ترغیب دلا کر پیش کئے جاتے ہیں۔

٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان بستوں پر غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کی خوشخبریاں بھی ملی ہیں۔

٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان بستوں سے ہر ماہ مکتبۃ المدینہ و امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہزاروں رسائل فروخت اور نیاز اور شیرینی وغیرہ کی جگہ خریدنےکی ترغیب دلا کرتقسیم کئے جاتے ہیں ۔

٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہر ماہ ان بستوں کے ذریعے ہزاروں اسلامی بھائیوں،بہنوں کو عطاری و عطاریہ بنایا جاتا ہے ۔

٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان بستوں سے سالانہ کروڑوں میں عطیا ت بھی جمع ہوتے ہیں ۔

٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان بستوں سے سینکڑوں اسلامی بھائی مدَنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں۔

٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان بستوں سے ہر ماہ کئی اسلامی بھائیوں کو داڑھی ،عمامہ ،درس،صدائے مدینہ ،مدنی انعامات و مدنی قافلہ کورس ، مدنی تربیتی کورس اور مدنی قافلوں میں سفر،مدنی انعامات پر عمل کروایا جارہا ہے۔

٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان بستوں سے بے شمار اسلامی بھائیوں اور بہنوں کو حیرت انگیز طورپر فائدہ ہوا ہے جس کی وجہ سے گھرانے کے گھرانے مدنی ماحول میں آگئے ہیں اور آرہے ہیں اسی طرح فائدہ ہونے کی صورت میں خوش ہوکر کئی اپنی زمین یا رقم بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز کو پیش کردیتے ہیں ۔اس طرح کی کئی مدنی بہاروں پرمشتمل رسائل مثلاً خوفناک بلا،پراسرار کتا،سینگوں والی دلہن ،خوش نصیب مریض ،کینسر کا علاج، اورجنّوں کی دنیانامی رسائل مکتبۃ المدینہ سےشائع ہوچکے ہیں ۔

نوٹ: مندرجہ بالا تمام مدنی کام دعوتِ اسلامی کے شعبے ’’ روحانی علاج ‘‘ کے تحت بستوں پر فی سبیل اللہ ہوتے ہیں ۔

شعبه روحانی علاج (دعوتِ اسلامی)

تاریخ اجراء : 12/09/2020