About us

مجلس تراجم کا تعارف

دعوتِ اسلامی تبلیغِ قرآن و سنّت کی ایک عالمگیر تحریک ہے جو نیکی کی دعوت، احیائے سنت اور اشاعت ِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے۔ چنانچہ، دنیا کے مختلف خطوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے شیخ طریقت، امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سوچ اور فکر کو اس خطے میں بولی جانے والی زبان کے قالب میں ڈھالنے کے لئے ایک مجلس بنام مجلسِ تَراجِم بنائی گئی تا کہ اردو پڑھنے والوں کے ساتھ ساتھ دنیا کی دیگر زبانیں بولنے والے کروڑوں لوگ بھی آپ کی جملہ تصانیف سے فیض یاب ہو سکیں اور ان کا بھی یہ مدنی ذہن بن جائے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔ے چنانچہ، اس مجلس کے ذریعے دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور انتہائی قلیل عرصہ میں اب تک اس مجلس کے تحت دنیا کی کم و بیش 36 زبانوں میں شیخ طریقت، امیراَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بہت سی تصانیف کا ترجمہ ہو چکا ہے۔

تبلیغِ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے متصل جامعۃُ المدینہ کی عمارت میں مجلسِ تراجم کے مکتب میں جہاں مختلف زبانوں میں مہارت رکھنے والے اسلامی بھائی شیخ طریقت، امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مدنی سوچ کو عام کرنے کے لئے ہر دم تیار نظر آتے ہیں تو وہیں دیگر ممالک کے بہت سے اسلامی بھائی بھی نیکی کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ دیگر زبانوں میں ہونے والے تراجم ایک نظر میں :

عربی زبان جو ہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی میٹھی میٹھی زبان ہے۔ قرآنِ کریم بھی چونکہ اسی زبان میں نازل ہوا لہٰذا شیخ طریقت، امیراَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصانیف سے عرب دنیا کو روشناس کرانے کےلیے مجلسِ تَراجِم کے تحت مدنی علما پر مشتمل عربی زبان میں کام کرنے والے اسلامی بھائی اب تک کم و بیش 40 کتب و رسائل پیش کر چکے ہیں۔

مَجلسِ تَراجِم کی طرف سے انگریزی میں تقریباً92 کتب و رسائل کا ترجمہ ہو چکا ہے اور دیگر پر کام جاری ہے۔اس کے علاوہ فارسی، گجراتی، ہندی، بنگالی، سنہالہ، سواہلی، فرانسیسی، سپینش، جرمن، رشین، اٹالین، سندھی، گریک، ناروین، ڈینش، ملائی، تامل، ٹرکش، ھاؤسا، چائنیز اور دیگر زبانوں میں شیخ طریقت، امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصانیف کے ساتھ ساتھ مکتبۃُ المدینہ کی دیگر مطبوعہکتب و رسائل کے تراجم بھی ہو رہے ہیں۔

مجلس تراجم کی خصوصیات:

مَجلسِ تَراجِم کے تحت دیگر زبانوں میں ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل امور کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

جس زبان میں ترجمہ کرنا مقصود ہو اس زبان کی فصاحت و بلاغت اور بیان و ادب کو پیشِ نظر رکھا جاتا ہے۔
شرعی مسائل میں ہمیشہ مدنی علما سے رجوع کیا جاتا ہے۔
ترجمہ کی تکمیل کے بعد اس کا تقابل ہوتا ہے اور کم از کم دو مرتبہ پروف ریڈنگ کی جاتی ہے۔ آیات و عربی عبارات مدنی علما چیک کرتے ہیں۔
حَتَّی الْمَقْدُور کوشش کی جاتی ہے کہ غَرْضِ مُصَنِّف فوت نہ ہو۔
قرآنِ کریم کا ترجمہ کوشش کرکے کنزُ الایمان سے لیا جاتا ہے۔
قرآنِ کریم کا ترجمہ کوشش کرکے کنزُ الایمان سے لیا جاتا ہے۔
ترجمہ فائنل ہونے کے بعد فارمیٹنگ اور ایڈیٹنگ Formatting & Editing کے مراحل سے گزر کر جب ایک کتاب یا رسالے کی شکل اختیار کرتا ہے تو سب سے پہلے اس کودعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ (Website) پر مطالعہ و ڈاؤنلوڈنگ کے لئے آن لائن (Online) کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اشاعت کیلئے مکتبۃُ المدینہ بھیجا جاتا ہے۔ نیزمجلس تراجم کی کتب ورسائل دیگر ممالک میں بھی شائع کئے جاتے ہیں۔
مجلس تراجم کی تمام کتب دعوتِ اسلامی کی ویب سائیٹ www.dawateislami.net پر نہ صرف (Online) مطالعہ کے لئے دستیاب ہیں بلکہ ڈاؤنلوڈ (download) بھی کی جا سکتی ہیں تا کہ جن افراد تک دعوت اسلامی کا مطبوعہ مواد نہیں پہنچ سکتا وہ ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع استعمال کر کے اپنی علمی پیاس بجھا سکیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو