INTRODUCTION

Madani Qafila

Introduction


الحمدللہ عزوجل Tableegh-e-Quran-o-Sunnat ki ‘aalamgeer gheyr siyasi tehreek Dawat-e-Islami, jis ki bunyad aaj say taqreeban 34 saal qabl Zul-Qa’da-tul-Haraam 1401 Hijri ba-mutabiq September 1981 mein Bab-ul-Madina Karachi mein Sheikh-e-Tareeqat, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Hazrat ‘Allama Maulana Abu Bilal Muhammad Ilyas ‘Attar Qadiri Razavi دامت برکاتھم العالیہ nay rakhi,…….

مزید ۔ ۔ ۔ ۔

تعارف


الحمدللہ عزوجل تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی،جس کی بنیاد آج سے تقریبًا چونتیس سال قبل ذوالقعدۃ الحرام ۱۴۰۱ھ بمطابق ستمبر 1981ء میں باب المدینہ کراچی میں شیخ طریقت،امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتھم العالیہ نے رکھی،…….

مزید ۔ ۔ ۔ ۔

Books Section

Madani Qafila
Read More...

Tahreeri Bayanaat

Madani Qafila

Forms / Madani Phool / Madani Qafila

Qufl-e-Madina

FAQ About Madani Qafila

Qufl-e-Madina

مدنی قافلے سے متعلق چندضروری سوال جواب

(امیرِاہلسنت ،بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب چندے کے بارے میں سوال جواب کا ایک حصہ) حلال و حرام کے مسائل کا سیکھنا فرض ہے

سوال:رقم یکساں ہو مگر خوراک سب کی یکساں نہیں ہوتی ؟


جواب:یہ مسئلہ اور ہے، ایسی صورت میں کم زیادہ کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ چنانچِہ مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ بہار شریعت جلد سوم حصہ 16 صفحہ 381 پرصدر الشریعہ بدرالطریقہ علامہ مولینا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں: ” بہت سے لوگوں نے چندہ کر کے کھانے کی چیز تیار کی اور سب ملکر اسے کھائیں گے، چندہ سب نے برابر دیا ہے اور کھانا کوئی کم کھائیگا کوئی زیادہ اس میں حرج نہیں۔ اسی طرح مسافروں نے اپنے توشے اور کھانے کی چیزیں ایک ساتھ مل کر کھائیں اس میں بھی حرج نہیں۔ اگر چِہ کوئی کم کھائے گا کوئی زیادہ یا بعض کی چیزیں اچھی ہیں اور بعض کی ویسی نہیں۔” (فتاوی ھندیۃ، ج۵، ص ۳۴۱۔۳۴۲ )

رحمت عالم، نورمجسم، شہنشاہ بنی آدم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا فرمان معظم ہے: “جو کوئی اللہ عزوجل کے فرائض کے متعلق ایک یا دو یا تین یا چاریا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یاد کر لے اور پھر لوگوں کو سکھائے تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔” (الترغيب والترهيب، ج۱، ص۵۴، حديث: (۱۲۰)۲۰)

میرے آقا اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت، مولیٰنا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمتہ الرحمن فرماتے ہیں: “ہر شخص پر اس کی حالت موجودہ کے مسئلے سیکھنا فرض عین ہے اور انہیں میں سے مسائل حلال و حرام کہ ہر فرد بشر ان کا محتاج ہے۔ (تفصيلی معلومات کيلئے فتاوٰی رضويه جلد 3 صفحه 623 تا 630 کا مطالعہ فرمایئے)

WallPapers

Madani Qafila