single-post

تربیتی حلقہ



دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت کے لئے ہفتے میں ایک دن تربیتی حلقہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں اسلامی بہنوں کو وضو، غسل، نماز، سنتیں، دُعائیں نیز عورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ وغیرہ—- اور اس کے ساتھ ساتھ درس و بیان کا طریقہ، دعوت اسلامی کی اصطلاحات اور دُرست تلفظ سکھائے جاتے ہیں جو کہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے سیکھنا بہت ضروری ہے۔ نیز شجرہ عطاریہ کے اوراد و وظائف بھی یاد کروائے جاتے ہیں۔ اس کا دورانیہ اسلامی بہنوں کی سہولت کے مطابق رکھا گیا ہے صرف 2 گھنٹے

فیضان سنت سے درس دینے کا طریقہ!

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن

اَمَّابَعْدفَاَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

اس کے بعد درود و سلام پڑھائیے۔

الصلٰوۃ و السلام علیک یا رسول اللہ وعلٰی اٰلک واصحابک یا حبیب اللہ

الصلٰوۃ و السلام علیک یا نبی اللہ وعلٰی اٰلک واصحابک یا نور اللہ

پھر اس طرح کہئے! میٹھی میٹھی اسلامی بہنوں قریب قریب آکر درس کی تعظیم کی نیت سے ہوسکے تو دوزانو بیٹھ جائیے اگر تھک جائیں تو جس طرح آپ کو آسانی ہو اُسی طرح بیٹھ کر نگاہیں نیچی کئے توجہ کے ساتھ فیضان سنت کا درس سنئے کہ لاپرواہی کے ساتھ اِدھر اُدھر دیکھتے ہوئے زمین پر اُنگلی سے کھیلتے ہوئے، لباس یا بالوں وغیرہ کو سہلاتے ہوئے سننے سے اس کی برکتیں زائل ہونے کا اندیشہ ہے ۔

یہ کہنے کے بعد فیضان سنت /رسائل سے دیکھ کر درود شریف کی ایک فضیلت بیان کیجئے۔ پھر کہئے

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالیٰ علیٰ محمد

جو کچھ لکھا ہے وہی پڑھ کر سنائیے۔ آیات اور عربی عبارات یا /صرف ترجمہ پڑھئے۔ کسی بھی آیت یا احادیث کا اپنی رائے سے ہر گز خلاصہ مت کیجئے کہ ایسا کرنا حرام ہے۔