HOW TO SHOP

1 Login or create new account.
2 Review your order.
3 Payment & FREE shipment

If you still have problems, please let us know, by sending an email to support@website.com . Thank you!

SHOWROOM HOURS

Mon-Fri 9:00AM - 6:00AM
Sat - 9:00AM-5:00PM
Sundays by appointment only!

مدنی پھول

  1. دسویں کو بڑے شیطان کی رَمی کرنے کے بعد قُربان گاہ تشریف لایئے اورقُربانی کیجئے، یہ وہ قُربانی نہیں جو بَقَرہ عید میں ہُوا کرتی ہے بلکہ حج کے شکرانے میں قارِن اور مُتَمتِع پر واجِب ہے چاہے وہ فقیرہی کیوں نہ ہو،مُفرِد کے لئے یہ قُربانی مُستحب ہے چاہے وہ غنی(مالدار) ہو۔
  2. یہاں بھی جانور کی وُہی شرائط ہیں جو بقرہ عید کی قُربانی کی ہوتی ہیں۔ (بہارِ شریعت ج ۱ ص۱۱۴۰)
  3. اگر جانور کا کان ایک تہائی(3/1) سے زِیادہ کٹا ہوا ہوگا تو قُربانی ہوگی ہی نہیں اور اگر تہائی یا اِس سے کم کٹا ہُوا ہو، یا چِرا ہوا ہو یا اُس میں سوراخ ہو اِسی طرح کوئی تھوڑا سا عیب ہوتو قربانی ہو تو جائے گی مگر مکروہِ (تنزیہی) ہو گی۔
  4. ذبح کرنا آتا ہو تو خود ذبح کرے کہ سنت ہے، ورنہ ذبح کے وَقْت حاضر رہے ۔(بہارِ شریعت ج۱ص۱۱۴۱ )
  5. اُونٹ کی قُربانی افضل ہے کہ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے حِجَّۃُ الْوَداع کے موقع پر اپنے دَستِ مُبارَک سے63 اُونٹ نحر فرمائے ۔ اور سرکار ِ مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی اجازت سے بَقِیَّہ اُونٹ حضرتِ مولاعلی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم نے نحرکئے۔ (مسلم ص۶۳۴حدیث ۱۲۱۸)
  6. بہتر یہ ہے کہ ذبح کے وقت جانور کے دونوں ہاتھ، ایک پاؤں باندھ لیجئے ذبح کرکے کھول دیجئے۔ یہ قربانی کرکے اپنے اور تمام مسلمانوں کے حج و قربانی قَبول ہونے کی دعا مانگئے۔(بہارِ شریعت ج۱ص۱۱۴۱)
  7. دسویں کو قُربانی کرنا افضل ہے گیارہویں اور بارہویں کو بھی کرسکتے ہیں مگر بارہویں کو غُروبِ آفتاب پر قُربانی کا وَقْت ختم ہوجاتاہے۔

This is just a simple notice. Everything is in order and this is a simple link.

SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

CREATE ACCOUNT

FORGOT YOUR DETAILS?

TOP