HOW TO SHOP

1 Login or create new account.
2 Review your order.
3 Payment & FREE shipment

If you still have problems, please let us know, by sending an email to support@website.com . Thank you!

SHOWROOM HOURS

Mon-Fri 9:00AM - 6:00AM
Sat - 9:00AM-5:00PM
Sundays by appointment only!

مدنی پھول

حج وعمرے کے اِحرام کھولنے کے وَقْت سر مونڈانے کے مُتعلّق دو فرامینِ مصطَفٰےصلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم مُلاحَظہ فرمایئے

    1. بال مونڈانے میں ہر بال کے بدلے ایک نیکی ہے اور ایک گناہ مٹایا جاتا ہے (اَلترغِیب وَالترہِیب ج۲ ص ۱۳۵ حدیث ۳)
    2. سرمُونڈانے میں جو بال زمین پر گرے گا، وہ تیرے لیے قِیامت کے دن نور ہو گا (اَیضاً)
    3. قُربانی سے فارِغ ہوکر قبلے کی طرف مُنہ کر کے اسلامی بھائی حَلْق کریں یعنی تمام سر کے بال مُنڈوا دیں یا تَقصِیر کریں یعنی کم از کم چوتھائی (4/1) سر کے بال اُنگلی کے پَورے کے برابر کٹوائیں۔دو تین جگہ سے چند بال قینچی سے کاٹ لینا کافی نہیں۔
    4. حَلْق ہو یا تقصیر سیدھی جانب سے ابتِدا کیجئے۔
    5. اِسلامی بہنیں صِرْف تَقصِیر کروائیں یعنی چوتھائی (4/1) سرکے بالوں میں سے ہر بال اُنگلی کے پَورے کے برابر کٹوائیں یا خود ہی قینچی سے کاٹ لیں۔انہیں سر مُنڈوانا حرام ہے۔(بہارِ شریعت ج۱ ص۱۱۴۲)
    6. بال چُونکہ چھوٹے بڑے ہوتے ہیں لہٰذا ایک پَورے سے زِیادہ کٹوائیں تاکہ چوتھائی سر کے بال کم از کم ایک پَورے کے برابرکٹ جائیں۔
    7. اب اِحرام سے باہَر ہونے کا وَقْت آگیا تو اب مُحرِم (یعنی اِحرام والا)اپنا یا دوسرے کا سرمُونڈ یا قَصْر کر سکتا ہے اگرچِہ دوسرابھی مُحرِم ہو۔
    8. حَلْق یا تَقصِیر سے پہلے اگر ناخُن کتروائیں گے یا خط بنوائیں گے تو کَفّارہ لازِم آئے گا۔اِس موقع پر سر مُنڈوانے کے بعد مُونچھیں تَرشوانا، مُوئے زیرِ ناف دُور کرنامُستَحب ہے۔
    9. حَلْق یا تَقصِیر کا وَقْت اَیّامِ نحر یعنی 10 ، 11 اور12 ذُوالْحِجَّہ ہے اورافضل 10 ۔ اگر بارہویں کے غروبِ آفتاب تک حَلْق یا قَصْرنہ کیا تو دَم لازِم آئے گا (عالمگیری ج۱ ص۲۳۱، رَدُّالْمُحتار ج۳ ص۶۱۶)
    10. جس کے سرپر بال نہ ہوں، قُدرَتی گَنج ہو اُسے بھی سر پر اُستَرہ پِھروانا واجِب ہے (عالمگیری ج ۱ص۲۳۱)
    11. اگر کسی کے سر پر پُھڑیاں ہیں۔ جن کی وجہ سے مُنڈوانہیں سکتا اور بال بھی اِتنے بڑے نہیں کہ کٹوا سکے تو اِس مجبوری کے سبب اُس سے مُنڈوانا اورکتروانا ساقِط ہوگیا اُسے بھی مُنڈوانے اورکتروانے والوں کی طرح سب چیزیں حَلال ہوگئیں مگر بہتر یہ ہے کہ اَیّامِ نَحْر ختم ہونے تک بدستور اِحرام میں رہے (ایضاً)
    12. حَلْق یا قَصْرمنٰی شریف میں سنَّت ہے جبکہ حُدُودِ حَرَم میں واجِب۔ اگر حُدُودِ حَرَم سے باہَر کیاتو دَم واجِب ہوگا۔
    13. حَلْق یا تَقصِیر کے دَوران یہ تکبیر پڑھتے رہیے اور فارِغ ہو کر بھی پڑھئے:

ayat

    1. بعدِ فَراغَت اوّل آخر دُرُود شریف کے ساتھ یہ دُعا پڑھئے اورتمام اُمَّت کے لئے دُعائے مغفِرت کیجئے

ayat1

  1. مُفْرِد اگر قُربانی کرنا چاہے تو اُس کے لیے مُستَحَب یہ ہے کہ حَلْق یا تَقصِیر قُربانی کے بعد کروائے اوراگر حَلْق کے بعد قُربانی کی جب بھی حَرَج نہیں اورتَمَتُّع اور قِران والے کے لیے حَلْق یاتَقصِیر قُربانی کے بعد کرنا واجِب ہے، اگر پہلے حَلْق یا تَقصِیر کرے گا تو دَم واجِب ہوجائے گا(بہارِ شریعت ج۱ ص۱۱۴۲)
  2. بال دَفن کر دیں اور ہمیشہ بدن سے جو چیز بال، ناخُن، کھال جُدا ہوں دَفن کر دیا کریں۔ (ایضاً ص ۱۱۴۴)
  3. حَلْق یا تَقصِیر کے بعداب عورت سے صُحبت کرنے، بشہوت اُسے ہاتھ لگانے ، بوسہ لینے، شرم گاہ دیکھنے کے سوا جو کچھ احرام نے حرام کیا تھا سب حلال ہوگیا ۔(ایضاً )

This is just a simple notice. Everything is in order and this is a simple link.

SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

CREATE ACCOUNT

FORGOT YOUR DETAILS?

TOP