HOW TO SHOP

1 Login or create new account.
2 Review your order.
3 Payment & FREE shipment

If you still have problems, please let us know, by sending an email to support@website.com . Thank you!

SHOWROOM HOURS

Mon-Fri 9:00AM - 6:00AM
Sat - 9:00AM-5:00PM
Sundays by appointment only!

حج کی قسمیں

حج کی تین قسمیں ہیں:{1} قِران{2} تَمَتُّع {3} اِفراد


قِران

یہ سب سے افضل ہے، قِران کرنے والا ’’قارِن‘‘ کہلاتا ہے ، اِس میں عُمرہ اور حج کا اِحرام ایک ساتھ باندھا جاتا ہے مگرعُمرہ کرنے کے بعد’’قارِن‘‘ حَلْق یا ’’قَصْر‘‘ نہیں کرواسکتا اِسے بدستور اِحرام میں رہنا ہو گا، دسویں، گیارہویں یا بارہویں ذُوالْحِجَّہ کو قربانی کرنے کے بعد حَلْق یا قَصْرکروا کے اِحرام کھول دے


تَمَتُّع

یہ حج ادا کرنے والا’’مُتَمَتِّع‘‘کہلاتا ہے۔ یہ اَشْہُرِحج میں ’’مِیْقات‘‘کے باہر سے آنے والے ادا کر سکتے ہیں۔ مَثَلاً پاک و ہند سے آنے والے عُمومًا تَمَتُّع ہی کیا کرتے ہیں کہ آسانی یہ ہے کہ اس میں عُمرہ تو ہوتا ہی ہے لیکن عُمرہ ادا کرنے کے بعد ’’حَلْق یا قَصْر‘‘کرواکے اِحرام کھول دیا جاتا ہے او رپھر8 ذُوالْحِجَّہیا اِس سے قبل حج کا اِحرام باندھا جاتا ہے


اِفراد

اِفراد کرنے والے حاجی کو ’’مُفْرِد‘‘کہتے ہیں۔ اِس حج میں ’’عُمرہ‘‘شامل نہیں ہے اِس میں صرف حج کا ’’اِحرام‘‘باندھا جاتا ہے۔ اہلِ مَکَّہ اور ’’حِلِّی‘‘یعنی مِیْقات اور حُدُودِ حرم کے دَرمِیان میں رہنے والے باشندے (مَثَلاً اہلیانِ جَدَّہ شریف) ’’حج اِفراد‘‘ کرتے ہیں۔قِران یا تمتُّع کریں گے تو دم واجِب ہو گا،آفاقی چاہے تو ’’اِفراد‘‘ کر سکتا ہے

This is just a simple notice. Everything is in order and this is a simple link.

SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

CREATE ACCOUNT

FORGOT YOUR DETAILS?

TOP