HOW TO SHOP

1 Login or create new account.
2 Review your order.
3 Payment & FREE shipment

If you still have problems, please let us know, by sending an email to support@website.com . Thank you!

SHOWROOM HOURS

Mon-Fri 9:00AM - 6:00AM
Sat - 9:00AM-5:00PM
Sundays by appointment only!

آپ کو عزمِ مدینہ مُبارَک ہو

فرمانِ مصطَفٰےصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہے:’’ علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔‘‘( اِبن ماجہ ج۱ ص۱۴۶ حدیث ۲۲۴)اِس کی شَرح میں یہ بھی ہے کہ حج ادا کرنے والے پر فرض ہے کہ حج کے ضَروری مسائل جانتا ہو۔عُمُوماً حُجّاجِ کرام طواف و سَعی وغیرہ میں پڑھی جانے والی عَرَبی دعاؤں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اگرچِہ یہ بھی بَہُت اچّھا ہے جب کہ دُرُست پڑھ سکتے ہوں، اگر کوئی یہ دعائیں نہ بھی پڑھے تو گنہگار نہیں مگر حج کے ضَروری مسائل نہ جاننا گناہ ہے ۔ رفیقُ الحرمین ان شآء اللہ عزوجل آپ کو بَہُت سارے گناہوں سے بچا لے گی۔ بعض مفت دی جانے والی حج کی اُردو کتابوں میں شَرعی مسائل میں سخت بے احتیاطی سے کام لیا گیا ہے، اِس سے تشویش ہوتی ہے کہ اِن کُتُب سے رہنمائی لینے والے حاجیوں کا کیا بنے گا، الحمدللہ عزوجل رفیقُ الحرمین برسوں سے لاکھوں کی تعداد میں چھپ رہی ہے ۔ اِس میں زیادہ تر مسائل فتاویٰ رضویہ شریف اور بہارِ شریعت جیسی مستند کتابوں میں مُندَرج مسائل آسان کرکے لکھنے کی کوشش کی گئی ہے، اب اس میں مزید ترمیم و اضافہ کیاگیا ہے اور اس پردعوتِ اسلامی کی مجلس ’’ المدینۃُ العلمیہ ‘‘ نے نظرِ ثانی کی ہے اور دارُالافتاء اہلسنّت نے اوّل تا آخِر ایک ایک مسئلہ دیکھ کر رہنمائی فرمائی ہے۔الحمدللہ عزوجل خوب اچّھی اچھی نیّتیں کر کے رفیقُ الحرمین کی ترکیب کی گئی ہے۔ وَاللّٰہ رفیق الحرمین سے مدینے کے مسافروں کی رہنمائی کرکے صِرف و صِرف حُصولِ رضا ئے الٰہی مقصود ہے۔ ذاتی آمدنی کا تصوُّر نہیں۔ شیطٰن لاکھ سُستی دلائے رفیقُ الحرمین مہربانی فر ما کر اوّل تا آخِر پوری پڑھ لیجئے ۔

بیان کردہ مسائل پر غور کیجئے، کوئی بات سمجھ میں نہ آئے توعُلَمائِ اہلسنَّت سے پوچھئے۔ الحمدللہ عزوجل ’’رفیق الحرمین ‘‘کے اندر حج و عمرے کے مسائل کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عَرَبی دُعائیں بھی مَع ترجَمہ شامل ہیں۔ اگر سفرِ مدینہ میںرفیقُ الحرمین آپ کے ساتھ ہوئی تو ان شآء اللہ عزوجل حج کی کسی اورکتاب کی کم ہی حاجت ہو گی۔ ہاں،جو اس سے بھی زیادہ مسائل سیکھنا چاہے اور سیکھنا بھی چاہئے تو بہارِ شریعت حصّہ 6کا مُطالَعہ کرے۔

مَدَنی التِجا:ہوسکے تو12 عددرفیقُ الحرمین، 12عدد جیبی سائز کے کوئی سے بھی رسائل اور 12 عدد سنّتوں بھرے بیانات کیV.C.Dsمکتبۃُ المدینہ سے ہدیۃً لیکرساتھ لے لیجئے اور حُصولِ ثواب کیلئے وہاں تقسیم فرما دیجئے نیز فراغت کے بعد اپنی رفیقُ الحرمین بھی حَرَمینِ طیبّیَن ہی میں کسی اسلامی بھائی کو پیش کر دیجئے ۔
بارگاہِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ، شیخین کریمین رضی اللہ تعالیٰ عنھما اور سیِّدُنا حمزہ ،شُہَدائِ اُحُد، اہلِ بقیع و معلی کے مدفونین کی بارگاہوں میںمیرا سلام عرض کیجئے گا۔دَورانِ سفر بالخصوص حَرَمینِ طیِبین میں مجھ گنہگار کی بے حساب بخشش اور تمام اُمّت کی مغفِرت کی دُعا کے لیے مَدَنی اِلتِجا ہے۔اللہ عزوجل آپ کے حج و زیارت کو آسان کرے اور قَبول فرمائے۔
اٰمِین بِجاہِ النَّبِی ِ الاَمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم


This is just a simple notice. Everything is in order and this is a simple link.

SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

CREATE ACCOUNT

FORGOT YOUR DETAILS?

TOP