اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

مدنی نیت :

پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کرکے رضائے الہٰی عزوجل کا حصول .....

(1) تعویذاتِ عطاریہ:

تا دمِ تحریر 12-01-2018 تک مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ پاکستان بھر میں کم وبیش 800 سے زائد اور پاکستان سے باہر 247سے زائد مقامات پر اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net اور موبائلز پر موجود 12 سروسز( جس میں home delivery کی سہولت بھی موجود ہے )کے ساتھ دنیا بھر میں دکھیاری امت کی فی سبیل اللّٰہ غمخواری کررہی ہے۔

بفیضانِ نظر:

پندرہویں صدی کی عظیم علمی و روحانی شخصیت شیخ طریقت عالمِ نیت ،رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کے روحانی فیضان سے ماہانہ کم وبیش 335,000 مریض اور اُنکے نمائندے فیضیاب ہوتے ہیں جنہیں تقریباً 6 لاکھ تعویذات و اورادِعطاریہ فی سبیل اللّٰہ پیش کئے جاتے ہیں.یوں سالانہ کم و بیش 4 millions (یعنی 40 لاکھ کے قریب)پریشان حالوں کوتقریباً 7 millions (یعنی 70 لاکھ تعویذات و اورادِ عطاریہ فی سبیل اللہ پیش کئے جاتے ہیں۔)

اسلامی بہنوں کے بستے :

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ! پاکستان بھرمیں 104 مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ واربستے بھی لگتے ہیں جن پر تعویذاتِ عطاریہ دینے اور لینے والی صرف اسلامی بہنیں ہی ہوتی ہیں ان بستوں پر ماہانہ ہزاروں اسلامی بہنیں فیضیا ب ہوتی ہیں۔مزید بتدریج ملک و بیرون ملک میں ان کو بڑھایا جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ

(2) مکتوباتِ عطاریہ:

امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مجلس کوماہانہ بے شمار مکتوبات و رقعات اور ای میلزموصول ہوتی ہیں بفیضانِ امیر اہلسنت کم وبیش 90,000 اسلامی بھائیوں اوربہنوں کو بائی ہینڈ، بائی نیٹ اور بائی پوسٹ مکتوبات (انکے مسائل کے حل کے ساتھ) home delivery کی سہولت کے ساتھ post بھی کئے جاتے ہیں ۔

(3) ہاتھوں ہاتھ استخارہ:

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ !روزانہ پوری دنیا سے فون لائنز پراستخارہ کروانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور ماہانہ کم وبیش 65,000 اسلامی بھائی اس سروس پر رابطہ کرتے ہیں۔(اس سروس پر اسلامی بہنوں کو فون کرنے کی اجازت نہیں)

پاکستان استخارہ نمبر و اوقات: , 009221 34858711 روزانہ صبح 9 سے اگلے دن صبح5 (مسلسل 20 گھنٹے)(علاوہ جمعۃ المبارک)

ہنداستخارہ نمبر و اوقات :02223451126، روزانہ صبح 9 سے شام4(علاوہ اتوار)

UK استخارہ نمبر و اوقات :01274733578 روزانہ شام 6 سے 8 (علاوہ جمعرات )

(4) روحانی علاج و استخارہ:

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ہفتے میں دو 2 دن مدنی چینل پر روحانی علاج و استخارہ نامی سلسلہ براہِ راست ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے۔

(5) دُعائے صِحت اجتماعات:

مجلس کے تحت پاکستان بھر میں مختلف شہروں اور پاکستان سے باہر بھی پریشان حال اسلامی بھائیوں کی غمخواری کیلئے دعائے صحت اجتماعات کئے جاتے ہیں جس میں صلوٰۃ الحاجات،سنتوں بھرے بیانات اور اجتماعی دعا کے ساتھ ساتھ استخارے ،پیلئے کے مریضوں کیلئے خصوصی علاج،اور تمام مسائل کا تعویذاتِ عطاریہ کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے،اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّان دعائے صحت اجتماعات میں ہزاروں اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں اور کئی ہفتہ وار اجتماعات کے پابنداور ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلوں کے مسافر بھی بن جاتے ہیں ۔

مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت ویب وموبائل سروسز

(6) ای میل استخارہ:

دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ای میل استخارہ سروس بھی موجود ہے ۔جس پر روزانہ سینکڑوں میلز موصول ہوتی ہیں ۔

(7) کاٹ:

روزانہ دنیا بھرسے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اپنی اپنی پریشانیوں ،بیماریوں اور مشکلات کی کاٹ( یعنی نجات) کیلئے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجودکاٹ سروس پر اپنا اپنامسئلہ لکھ کر مجلس کو بھیجتے ہیں جن کی روزانہ کاٹ کردی جاتی ہے۔ الحمد للہ عزوجل اس سے پریشان حالوں کو گھر بیٹھے فائدہ ہو رہاہے۔ مجلس کے تحت ماہانہ 70,000 پریشان حال اس سروس سے فیضیاب ہوتے ہیں (یعنی سالانہ 8 لاکھ 40,000 سے زائد افراد کیلئے کاٹ کاعمل کیا جاتا ہے ۔)

نوٹ:یہ عمل ہر طرح کی بیماری،پریشانی،گھریلوناچاقی،مقدّمات،جنّات،جادو،کاروباری بندش،نظرِ بد، انسان، کاغذات یا مال کی چوری یا گم شدگی الغرض ہر جائز کام کیلئے کروایا جاسکتا ہے۔

(8) روحانی علاج(تعویذاتِ عطاریہ):

دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.netپر موجود روحانی علاج کی سروس سے دنیابھر کے پریشان حال اپنے مسائل،پریشانیوں ،بے روزگاریوں اورجنات جادو کے معاملات کا حل پاتے ہیں، اس سروس پر بھی ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں رابِطہ کرتے ہیں جنہیں بذریعہ ڈاک مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ بھیجنے کی ترکیب کی جاتی ہے الحمد للہ عزوجل اس سروس سے بے شماردکھی اور پریشان حال فیض اور شفا پارہے ہیں ۔

(9) ای میلز:

امیرِ اہلسنت د َ امَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مجلس کوروزانہ دنیا بھر سے ہزاروں ای میلز موصول ہوتی ہیں جن میں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اپنی پریشانیاں اور دیگر مسائل لکھتے اوردعاؤں کی درخواست کرتے ہیں ۔ رابطے کیلئے ایڈریس یہ ہے:attar@dawateislami.net

(10)مرید بننے کیلئے :

ویب سائٹ پر موجوداس سروس پرماہانہ ہزاروں نام عطاری بننے کے لئے آتے ہیں جنہیں امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سلسلے میں داخل کرکے رپلائی کے طور پر امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مکتوب میل کیا جاتا ہے ۔

(11) واٹس ایپ استخارہ:

الحمد للہ عزوجل !صرف بیرونِ ملک رہنے والوں کے لئے واٹس ایپ استخارہ سروس بھی موجود ہے جس پر ماہانہ ہزاروں اسلامی بھائی اوربہنیں فیضیاب ہوتے ہیں (اس سروس پر صرف بذریعہ صوتی پیغام (voice message) اور (text message) کے ذریعے استخارہ کروایا جا سکتا ہے )۔لہٰذا کسی بھی قسم کی امیج(image)یا ویڈیوسینڈ نہ کی جائے۔

نوٹ: پاکستان میں رہنے والوں کو اس سروس سے رپلائی نہیں دیا جاتا۔ لہٰذا وہ اوپر موجود فون سروس پر رابطہ فرمائیں ۔

(12) sms/whatsapp پرمرید بننے کیلئے :

الحمد للہ عزوجل !میسج اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی ماہانہ ہزاروں اسلامی بھائی اور بہنیں روزانہ عطاری ہور ہے ہیں، ا ن سروسز پرملک و بیرون ملک سے روزانہ سینکڑوں اسلامی بھائی رابطہ کرتے ہیں ، میسج اور واٹس ایپ کے ذریعے صرف عطاری ہونے کیلئے اس نمبر پر رابطہ کیجئے 2626112-321-0092۔ یہ سروس دیگر مسائل کیلئے نہیں ۔

تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں سے مدنی کاموں کے حاصل ہونے والے فوائد

٭ الحمد للہ عزوجل ! ہر ہفتے ہزاروں نئے اسلامی بھائی ہفتہ وار سنّتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرتے ہیں ۔

٭ الحمد للہ عزوجل ! ان بستوں سے ہر ماہ ہزاروں مدنی انعامات کے رسائل تعویذاتِ عطاریہ لینے کے لئے آنے والوں کو ترغیب دلا کر پیش کئے جاتے ہیں۔

٭ الحمد للہ عزوجل !ان بستوں پر غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کی خوشخبریاں بھی ملی ہیں ۔

٭ الحمد للہ عزوجل ! ان بستوں سے ہر ماہ مکتبۃ المدینہ و امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہزاروںرسائل فروخت و تقسیم کئے جاتے ہیں ۔(نیاز اور شیرینی وغیرہ کی جگہ خرید کر تقسیم کرنے کی ترغیب دلا کر)

٭ الحمد للہ عزوجل !ہر ماہ ان بستوں کے ذریعے ہزاروں اسلامی بھائیوں ،بہنوں کو عطاری بنایا جاتا ہے ۔

٭ الحمد للہ عزوجل !ان بستوں سےسالانہ کروڑوں مدَنی عطیا ت جمع ہوتے ہیں ۔

٭ الحمد للہ عزوجل !ان بستوں سے سینکڑوں اسلامی بھائی مدَنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں ۔

٭ الحمد للہ عزوجل ان بستوں سے ہر ماہ کئی اسلامی بھائیوں کو داڑھی ،عمامہ ،درس،صدائے مدینہ ،مدنی انعامات و مدنی قافلہ کورس و مدنی تربیتی کورس،مدنی قافلوں میں سفر،مدنی انعامات پر عمل کروایا جارہا ہے۔

٭ الحمد للہ عزوجل ! ان بستوں سے بے شمار اسلامی بھائیوں اور بہنوں کو حیرت انگیز طورپر فائدہ ہوا ہے جس کی وجہ سے گھرانے کے گھرانے مدنی ماحول میں آگئے ہیں اور آرہے ہیں اسی طرح فائدہ ہونے کی صورت میں خوش ہوکر کئی اپنی زمین یا رقم بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز کو پیش کردیتے ہیں ۔اس طرح کی کئی مدنی بہاریں مکتبۃ المدینہ پر موجود خوفناک بلا، پراسرار کتا،سینگوں والی دلہن ،خوش نصیب مریض ،کینسر کا علاج، اورجنوں کی دنیانامی رسائل میں پیش کی جاچکی ہیں ۔

نوٹ:مندرجہ بالا تمام مدنی کام دعوتِ اسلامی کے شعبے ’’مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ‘‘ کے تحت بستوں پر فی سبیل اللہ ہوتے ہیں ۔

مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ (دعوتِ اسلامی)

۲۴ ربیع الآخر ۱۴۳۹؁ھ