single-post

مدنی پھول برائے ماہِ رمضان

دعوت اسلامی کے بانی میرے شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ نے آسانی سے نیکیاں کمانے اور نیک بننے کے لئے اُمت مسلمہ کو مدنی انعام کا تحفہ عطا فرمایا ہےکہ یہ نیک بننے کا آسان ترین نسخہ ہے نیک اعمال پر عمل کرنے کے بےشمار فوائد و برکات ہیں۔
امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ خود ارشاد فرماتے ہیں مدنی کام ترقی کرے، اخلاقی تربیت ہو اور تقوی و پرہیزگاری ملےاس غرض سے میں نے نیک اعمال کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ کے عطاکردہ نیک اعمال نیک بننے کا بہترین نسخہ ہیں لہٰذا وقت مقرر کر کے روزانہ فکر، مدینہ( یعنی نیک اعمال کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا) کے ذریعے رسالے میں دیے گئے خانے پُر فرما کر مدنی ماہ کے ابتدائی ایّام کے اندر اندر اپنی ذ مہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے۔
نیک اعمال کی مزید معلومات کے لئے مکتبۃالمدینہ کا مطبوعی مواد مثلاً کتاب فکرِمدینہ، جنت کی تیاری(رسالہ) ، نیک بننے کا نُسخہ(رسالہ) اور آڈیو بیان فیضان نیک اعمال سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔