single-post

شعبہ اصلاح اعمال



امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے کا بہترین نُسخہ ہیں۔یہ ایک رسالہ ہے جس میں روزانہ ،ماہانہ اورسالانہ نیک اعمال کرنے کے بارے میں سوالات کئے گئے ہیں ۔ اسلامی بہنوں کیلئے 63، دینی طالِبات کیلئے 83 اورمَدَنی مُنّیوں کیلئے40مَدَنی اِنعامات ہیں۔یہ بھی اسلامی بہنوں کےلئے ذیلی حلقے کے 8 دینی کاموں میں سے ایک ہے ۔ اسلامی بہنوں کو یہ ذہن دیا گیا ہے کہ وقت مقرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے۔ (یعنی مَدَنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا) رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی ابتدائی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنی ذِمّہ دارہ اسلامی بہن کو جمع کروادیجئے نیز مکتبۃ المدینہ کی شائِع کردہ کتاب”جنت کے طلب گاروں کے لئے مَدَنی گلدستہ“کے ذریعے دِیگر اسلامی بہنوں کو بھی” مَدَنی انعامات“ پر عَمَل کرنے کی ترغیب دِلایئے۔ ہر اِسلامی بہن یہ کوشش کرے کہ وہ عطار ؔ کی اَجمیری ، بغدادی ، مکّی اورمَدَنی بیٹی بننے کا شَرَف پاسکے۔اِنفرادی کوشش کرنے والے ”مدنی اِنعام“ پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ نیک اعمال کے کم از کم 26رسائل تقسیم کر کے اگلے ماہ وُصول کرنے کی بھی کوشش کیجئے۔ہَدَف فی ذیلی حلقہ: کم از کم 12 رسائل ۔اس کام کو جو مجلس منظم کرتی ہے اسے مجلس نیک اعمال کہتے ہیں۔