single-post

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃ ُوَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ اَمَّابَعْدُ فَاَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ِ ط بِسْم اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط

تعارفِ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز (دعوتِ اسلامی)



دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کی ایسی تحریک ہے جو دنیا بھر میں ایک عظیم مقصد کے تحت امت ِمسلمہ کی اصلاح، فروغ علم دین، اور پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنتوں کو عام کرنے میں شب و روز کوشاں ہے۔اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کےلئے دعوت اسلامی کے 80 سے زائد شعبہ جات کا قیام عمل میں آچکا ہے۔

انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزہے جس کا آغاز یکم رجب 1434ھ بمطابق 11 مئی 2013ءمیں ہوا ۔

کثیر اسلامی بہنیں اور بچیاں جو کہ اپنے ممالک، قریبی علاقوں میں جامعات و مدراس نہ ہونے کے سبب یا کسی مجبوری کی وجہ سے قرآن پاک کی تعلیم بالمشافہ حاصل کرنے سے محروم رہیں اَلحَمدُللہ! دعوتِ اسلامی نے ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی صورت میں ایک نیا شعبہ بنا دیا۔

آج کی مصروف زندگی میں جو اسلامی بہنیں گھر سے نکل کر علم دین حاصل نہیں کر سکتیں ان کے لیے اس شعبے نے علم دین کا حصول نہایت آسان کردیا۔یہ شعبہ قلیل وقت میں جو ترقی کی منازل طے کر رہا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔

تا حال اَلحَمدُللہ! شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی ملک و بیرون ملک 42 برانچز کے تحت 78 مختلف ممالک کی 9 ہزار سے زائد طالبات گھر بیٹھے اپنی سہولت کے وقت میں قرآن پاک درست پڑھنے کے ساتھ ساتھ دیگر 28 مختلف کورسز (جن میں سر فہرست درس نظامی (عالمہ کورس) ، تفسیر قرآن،فقہ کورس سیرتِ مصطفیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کورس، نیو مسلم کورس وغیرہ) میں علم دین حاصل کر رہی ہیں۔

اب تک ہزاروں اسلامی بہنیں، بچیاں قرآن پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر کورسز مکمل کر چکی ہیں اور ایک کثیر تعداد اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فیضان آن لائن اکیڈمی کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے اس ویب سائٹ پر وزٹ فرمائیں۔

https://www.quranteacher.net

فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز (دعوتِ اسلامی)