single-post

علاقائی دورہ



’’علاقائی دورہ‘‘ اسلامی بہنوں کےلئے ذیلی حلقے کے 8 دینی کاموں میں سے ایک ہے ۔اسلامی بہنوں کو اس مدنی کام کے بارے میں یہ عرض کی گئی ہے کہ ہفتے کا کوئی ایک دن مقرَّر کر کے جگہ بدل بدل کر”مدنی دَورہ‘‘کے ذریعے نیکی کی دعوت کی سعادت حاصِل کیجئے۔ کم از کم7 اسلامی بہنیں( جن میں کم از کم ایک بڑی عمر والی ضَرور ہوں) اپنے ذیلی حلقے یا حلقے کے اَطراف میں (پردے کی احتیاط کے ساتھ) گھر گھر جاکر 30مِنَٹ”علاقائی دورہ‘‘ کی ترکیب بنائیے۔اس کے بعدمقرَّرہ وقت وجگہ پرمَدَنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقۂ کار کے مطابق ’’مدنی دورے‘‘ کا اجتماع کیجئے (دورانیہ63 منٹ) اِسلامی بہنیں اپنے تمام ترمَدَنی کاموں سے فارِغ ہو کراذانِ مغرب سے پہلے پہلے اپنے گھر پہنچ جائیں ۔