single-post

علاقائی دورہ



نیکی کی دعوت دینا میٹھے میٹھے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم سنت ہے۔حضرت سیدنا کعب الاحبار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں “جنت الفردوس خاص اس شخص کیلئے ہے جو نیکی کا حکم کرے اور برائی سے روکے۔”

الحمدللہ عزوجل!تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک “دعوتِ اسلامی”بھی اسی عظیم مدنی مقصد کی ایک کڑی ہے دعوتِ اسلامی دنیا کے تقریباً 195ممالک میں مدنی کام کررہی ہے جس کی برکت سے لاکھوں بے عمل مسلمان تائب ہوکر ناصرف خود باعمل،نمازی اور سنتوں کے پابند بن چکے ہیں بلکہ دعوتِ اسلامی کے مدنی کام میں عملاً شریک بھی ہیں۔

شیخِ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے نہ صرف خود امر بالمعروف و نہی عن المنکریعنی نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے منع کرنے کا علم بلند فرمایا بلکہ تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک “دعوتِ اسلامی”کی صورت میں بے شمار مبلغین کی کھیپ تیار کی جو اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں ہر طرف شب و روز نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہیں ۔

نیکی کی دعوت دوسروں تک پہنچانا یقیناً دنیا و آخرت کی ڈھیروں ڈھیر بھلائیوں کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔ لہذا اسلامی بہنیں ہفتے کا کوئی ایک دن مقرر کرکے جگہ بدل بدل کر اول تا آخر “علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت”کی سعادت حاصل کیجئے۔اپنے ذیلی حلقے یا حلقے کے اطراف میں (پردے کی احتیاط کے ساتھ)گھر گھر جا کر 30منٹ “علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت”کی ترکیب بنائیں۔اس کے بعد مقررہ وقت و جگہ پر مدنی مرکز کے دیئے ہوئے طریقہ کار کے مطابق علاقائی دورہ کا اجتماع کیجئے۔زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو انفرادی کوشش کرکے “علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت اور علاقائی دورہ کا اجتماع مدنی پھولوں کے مطابق اپنے گھر میں رکھنے کے لئے تیار کیا جائے۔ ہدف فی ذیلی حلقہ 7 اسلامی بہنیں ۔ علاقائی دورہ کے لئے کم از کم 3 اسلامی بہنیں ضرور ہوں”۔کوئی بھی اسلامی بہن تنہا نیکی کی دعوت کے لئے نہ جائے۔