single-post

گھر درس



دعوت اسلامی کا بنیادی کام “درس” ہے۔

جس طرح ہر عمارت کی بنیاد اور اصل ہوتی ہے اسی طرح ہمارے تنظیمی کاموں کی اصل درس دینا ہے۔

پیروں کے پیر، روشن ضمیر، قندیل نورانی، محبوب سبحانی، پیر لاثانی، قطب ربّانی حضور غوث اعظم عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں۔

“میں علم کا درس دیتا رہا یہاں تک کہ مقام قطبیت پر فائز ہوگیا”

گھر میں مدنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک بار درسِ فیضانِ سنت دینے یا سننے کی ترکیب فرمائیے (جس میں نا محرم نہ ہوں) شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جا سکتا ہے۔ دورانیہ 07 منٹ ۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سےبھی لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کام نہ صرف ہمارے مدنی کاموں کا حصہ بلکہ ہمارے شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ نے اس پُر فتن دُور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے نیز متقی و پرہیزگار بننے اور فنافی اللہ ہونے کے لئےجن نیک اعمال کا گلدستہ عطا فرمایا ہے اس میں روزانہ دو درس دینا بھی شامل ہے نیز رضائے ربّ الانام کے مدنی کاموں کے ذریعے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی خصوصی توجہ پانے اور عطار دامت برکاتہم العالیہ کی اجمیری بیٹی بننے کے لئے بھی اس پر عمل کرناضروری ہے۔